Daily Roshni News

چوہدری اسرار نے نئی کار خریدنے کی خوشی میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔

ہالینڈ، چوہدری اسرار نے نئی کار خریدنے کی خوشی میں
فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے اعزاز میں مقامی
ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل — رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی ۔۔چاند ملک ) گزشتہ دنوں دی ہیگ کی جانی پہچانی کاروباری شخصیت چوہدری اسرار احمد نے نئی کار خریدنے کی خوشی میں فرینڈز آف روشنی فورم نیدر لینڈز کے اعزاز میں دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ کے دربار میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔ مذکورہ عشائیے میں موجود محمد جاوید عظیمی، چوہدری محمد الیاس ، میاں عمران ،راجہ فاروق حیدر، جاوید بٹ پیارے ، چاند ملک ، میاں آفتاب ، چوہدری اقبال (قاضیاں) چوہدری بنارس ،چوہدری اکرام الحق محمد کامران اور حاجی چوہدری محمد نواز نے چوہدری اسرار احمد کو نئی کار خریدنے کی خوشی میں صمیم قلب سے مبارکباد اور دعائیہ کلمات ادا کیئے اجتماعی دعا میں محمد جاوید عظیمی نے میزبان اول
کی جان، مال، عزت اور صحت و تندرستی زندگی خیر و برکت کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں خصوصی مناجات پیش کیں ۔ اختتام پر چوہدری اسرار احمد نے تمام معزز دوستوں کا عشائیے میں شرکت مبارکباد اور دعائیں دینے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا ۔یاد رہے فرینڈ آف روشنی فورم کے متحرک اور اہم رکن میاں عاصم محمود انگلینڈ ہونے کے باعث شریک نہ ہو سکے، انھیں دوست شدت سے یاد کرتے رہے ۔

Loading