ہالینڈ، چوہدری اصغر کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی
چوہدری اسلم مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے
فرینڈز آف روشنی فورم اور دیگر حضرات کی فاتحہ خوانی –
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی) دی ہیگ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد اصغر کے بھائی چوہدری محمد اسلم 4 جنوری 2026 کو پاکستان میں وفات پا گئے تھے۔مرحوم کی آخری رسومات کی ادائیگی چوہدری اصغر واپس ہالینڈ پہنچ چکے ہیں ۔ گزشتہ دنوں فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے ساتھیوں محمد جاوید عظیمی ، میاں عاصم محمود ، میاں عمران ، چاند ملک، چوہدری اکرام الحق اور میاں آفتاب جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے دیگر حضرات نے بھی مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے چوہدری اصغر کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے اظہار تعزیت کے ساتھ فاتحہ خوانی کرکے مرحوم کی مغفرت اور بخشش کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔
![]()



