ہالینڈ، چوہدری اشرف کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب کی
تقریب منہاج القرآن دی ہیگ میں منعقد کی گئی۔
کمیونٹی کے خواتین و حضرات کی بھر پور شرکت۔۔۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ جاوید عظیمی) گزشتہ دنوں بروز جمعہ 14 نومبر 2025 ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے قدیم رہائشی چوہدری محمد اشرف کی اہلیہ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے منہاج القرآن دی ہیگ میں پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ مذکورہ تقریب سے کے دوران علامہ احمد رضا نقشبندی نے اللہ تعالٰی کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید کی سورہ طور کی آیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سورہ میں اس دنیا سے رخصت ہو جانے والے والدین اور اولاد کو ملا دینے کا واضح عندیہ دیا گیا ہے اور پھر ان کے اعمال میں کوئی کمی بھی نہ کرنے کا بھی بتا دیا گیا ہے۔ درود و سلام کے بعد چوہدری محمد اشرف کی اہلیہ مرحومہ کی بخشش ، مغفرت ، درجات میں بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کی گئیں ۔تقریب کے اختتام پر شرکا کے تقریب کی تواضح لنگر سے کی گئی، قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے عبد الرزاق نے کیا جبکہ بارگاہ رسالت مآب میں نعتوں کے گلدستے قاسم علی خان اور مہر سعید نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ یادر ہے مرحومہ دی ہیگ کی معروف شخصیت اور فرینڈز آف روشنی فورم کے متحرک ممبر چوہدری محمد الیاس کی رشتے میں ممانی تھیں ۔ اس تقریب میں فرینڈ آف روشنی فورم کے ممبران بھی بھر پور شریک ہوئے۔
![]()


















