Daily Roshni News

چوہدری اکرام الحق نےمعزز ساتھیوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔

بزم ادب نیدرلینڈز کے متحرک رکن چوہدری اکرام الحق نے

 اپنی رہائش گاہ پر ٹیم کے معزز ساتھیوں کے اعزاز میں

پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔جاوید عظیمی ) معروف علمی ادبی تنظیم برم ادب نیدرلینڈز کی ٹیم کے متحرک رکن چوہدری اکرام الحق نے گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 27 دسمبر اپنی رہائش گاہ پر ٹیم کے ساتھیوں کے اعزاز میں پر تکلف  عشائیے کا اہتمام کیا۔ محمد جاوید عظیمی ، میاں عاصم محمود، میاں عمران، چوہدری محمد الیاس، چوہدری اقبال قاضیاں ، جاوید بٹ پیارے ،راجہ فاروق حیدر، میاں آفتاب، بنارس علی،عمران چوہدری عمران چھپر ، چوہدری حاجی نواز ، چوہدری محمد اصغر، ان چوہدری بنارس علی اور چاند ملک نے بھر پور شرکت کر کے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔ میزبان اول چوہدری اکرام الحق اور ان کے صاحبزادے انعام الحق نے معزز مہمانوں کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات بھی ادا کئے۔ لذت کام و دہن کے سلسلے میں میزبان نے معزز مہمانوں کی تواضع و انواع و اقسام کے گرما گرم پاکستانی   کھانوں سے کی ۔ تمام مہمانوں نے دستر خوان پر قرینے سے رکھے ہوئے کھانوں سے خوب استعفادہ کیا۔ کھانا تناول کرنے کے بعد تقریب میں موجودتمام ساتھوں نے سال 2025سے متعلق اچھی یادوں کا تذکرہ کیا۔جبکہ کچھ روز بعد شروع ہونے والے نئے سال2026 کے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہاربھی کیا۔ گفتگو کے دوران موسم سرما کی ٹھنڈک کو مد نظر رکھتے ہوئے میزبان نے انتہائی سلیقے سے مہمانوں کی خدمت میں گرما گرم پاکستانی چائے کا جو برفی اور لڈو پیش کئے۔ عشائیے کے اختتام پر محمد جاوید عظیمی نے اجتماعی دعا میں میزبان چوہدری اکرام الحق کی جان، مال، عزت ، رزق، صحت و تندرستی ، زندگی میں خیر و برکت اور نئے سال میں امن ، سلامتی ، ترقی اور وطن عزیز پاکستان کی  خوشحالی کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔

چوہدری اکرام الحق نے تمام ساتھیوں کی آمد کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading