Daily Roshni News

چوہدری اکرام الحق نے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر کو 200 کرسیوں کا تحفہ پیش کیا۔

دی ہیگ، چوہدری اکرام الحق نے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر کو

۔200 کرسیوں کا تحفہ پیش کیا۔ میاں عاصم اور چوہدری اقبال نے

 وصول کرتے ہوئے اظہار تشکر اور دعائیہ کلمات ادا کئے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل — جاوید عظیمی )گزشتہ دنوں دی ہیگ کی متحرک سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق نے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹردی ہیگ کو 200 کر سیوں کا  تحفہ پیش کیا۔ مذکورہ مرکز کی انتظامی امور کمیٹی کے اراکین میاں عاصم محمود اور چوہدری اقبال قاضیاں نے تحفہ وصول کرتے ہوئے چوہدری اکرام الحق کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ اس موقعہ پر روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی ، میاں عمران ، چوہدری  محمد نواز، میاں آفتاب،پروفیسر وقار اسلم،، چوہدری محمد اصغر،راجہ زیب خان اور کمیونٹی کی دیگر شخصیات بھی  موجود تھیں، ان تمام حضرات نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading