ہالینڈ، چوہدری بنارس کی اہلیہ کے بھانجے چوہدری بلال مرحوم
کے لئے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں
فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ، کمیونٹی کی بھر پور شرکت
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی) دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت اور بزم ادب نیدر لینڈز کے اہم رکن چوہدری بنارس کی اہلیہ کے بھانجے چوہدری بلال فرانس میں 25 دسمبر کو انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے بروز اتوار 4 جنوری 2026 کو پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کی نمایاں متحرک شخصیات نے شرکت کر کے فاتحہ خوانی کے ساتھ دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے تعزیت بھی کی جس پر چوہدری بنارس نے فاتحہ خوانی کے لئے تشریف لانے والے تمام حضرات کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
![]()




