ہالینڈکی معروف شخصیت اور متحرک تاجر چوہدری شوکت کی
والدہ رضائے الہی سے رحلت فرما گئیں ۔۔۔ !!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – جاوید عظیمی ) ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کے قدیم رہائشی متحرک تاجر اور سماجی شخصیت چوہدری شوکت علی کی والدہ طویل علالت کےبعد رضائے الہی سےرحلت فرمائیں۔ چوہدری شوکت علی اپنی والدہ کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پاکستان روانہ ہو گئے تھے ۔ اللہ تعالٰی اپنے فضل و کرم اور رسول محتشم ﷺکے صدقے سے مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق جمیل عطا فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین