ہالینڈ ، چوہدری عمران چھپر نے اپنی نئی رہائش گاہ پر
BBQ کا اہتمام کیا ، قریبی دوستوں کی بھر پور شرکت
مبارکبادیں اور دعائیہ کلمات ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی۔۔۔ چوہدری بنارس ) گزشتہ دنوں بروز اتوار 10 اگست 2025 کو ہالینڈ کی جانی پہچانی شخصیت چوہدری عمران چھپر نے اپنی نئی رہائش گاہ پر اپنے قریبی اور محبوب دوستوں کے اعزاز میں باربی کیو کا پُر تکلف اہتمام کیا، جس میں ہالینڈ کے مختلف شہروں سے دوستوں اور ساتھیوں نے بھر پور شرکت کی ۔ میزبان اول چوہدری عمران چھپر نے تمام مہمانوں کا پُر تپاک استقبال کیا۔
بعد ازاں گرما گرم ، بار بی کیو سے معزز مہمانوں کی تواضع کی۔ بار بی کیو سے لطف اندوز ہوتے مہمان آپس میں مختلف موضوعات پر گفتگو بھی کرتے رہے جبکہ میزبان اول چوہدری عمران چھیر کونئی رہائش گاہ کی تعمیر مکمل ہونے پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ میزبان اول نے چائے کے دوران تمام دوست احباب کی شرکت اور محبتوں کا ” تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔