Daily Roshni News

چوہدری مبشر احسن وڑائچ کی جانب سے سینئر صحافی چوہدری ظفر ساہی اور پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے اراکین کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

چوہدری مبشر احسن وڑائچ کی جانب سے سینئر صحافی چوہدری ظفر ساہی اور پاکستان جرنلسٹ کلب یونان کے اراکین کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

یونان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ انصر اقبال بسراء ) تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر (FIA )سفارتخانہ پاکستان بلال اسلم اور پاک گریک چمبرآف کامرس ایتھنز روبینہ مارکوپلو تھیں ۔اس تقریب میں یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سیاسی، سماجی، صحافتی، ادبی اور کاروباری تنظیموں کے نمائندگان اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی۔ بعد ازاں، استاد محمد لطیف، راجہ احتشام اور محمد شہزاد نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں نعتیہ کلام پیش کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں چوہدری ظفر ساہی کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے طویل صحافتی خدمات کو سراہا اور ان کی بے لوث محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری ظفر ساہی نے گزشتہ پندرہ برسوں سے کمیونٹی کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ان کی خدمات الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

تقریب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر (FIA) بلال اسلم نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے تمام نمائندوں کا ایک جگہ جمع ہونا باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے چوہدری ظفر ساہی کو ان کی شاندار صحافتی خدمات پر مبارکباد دی اور کہا کہ سفارتخانہ پاکستان کو کمیونٹی کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، خصوصاً حالیہ ایئرپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر چوہدری ظفر ساہی نے تمام معزز مہمانوں، تنظیمات اور صحافتی برادری کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ امجد صدیقی نے امت مسلمہ، کشمیر، فلسطین اور بالخصوص پاکستان کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

Loading