کشمیر ٹائیگر فورس نیڈرلینڈ کا پروفیسر وقار اسلم کے انکل
چوہدری محمود اختر کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام
مختلف مکتبہ فکر کی ممتاز اور نمایاں شخصیات کی شرکت۔۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں کشمیر ٹائیگر فورس نیدرلینڈ کے اراکین نے پاکستان سے تشریف لائے معزز مہمان اور پروفیسر وقار اسلم کے انکل چوہدری محمود اختر کے اعزاز میں خصوصی پر تکلف دعوت کا انتظام و انصرام کیا۔ مذکورہ خصوصی دعوت میں دی ہیگ میں مقیم مختلف مکتبہ فکر کی ممتاز اور نمایاں شخصیات صدر کشمیر پیس فورم نیدرلینڈ راجہ زیب خان، سینئر نائب صدر راجہ قمر زیب ، سیکرٹری جنرل راجہ فاروق حیدر، اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی ، ٹائیگر فورس کے اراکین محمد اجمل ثانی، چوہدری گلزار احمد، چوہدری خضر حیات، پروفیسر وقار اسلم کے ساتھ دیگر ارکان شریک تھے۔ لذت کام دہن کے سلسلے میں معزز مہمان خاص چوہدری محمود اختر او ر دیگر مہمانان گرامی نے انواع و اقسام کی تیار کردہ تازہ مچھلی اور جھینگےسے خوب استعفادہ کیا جبکہ اس دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ بعدازاں پروفیسر وقار اسلم نے مدعوین کا شرکت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔