ہالینڈ، چیئر مین جمیل احمد کی زیر صدارت میلہ کمیٹی کا اجلاس
با ہمی مشاورت سے پاکستان فیسٹیول 2026 کو حتمی شکل دے دی گئی ۔
نامور گلوکار ابرار الحق اور گلو کارہ عینی خالد فن کا مظاہرہ کریں گے ۔
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظمی) پاکستان فیسٹیول 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں گذشتہ دنوں چیئر مین میلہ کمیٹی جمیل احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ مذکورہ اجلاس میں پروگرام کو منظم اور خوب سے خوب تر بنانے کے لئے میلہ کمیٹی ممبران سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دے دی گئی۔ 25 جنوری 2026 کو ہونے والے پاکستان فیسٹیول ونٹر ایڈیشن میں ہالینڈ مختلف شہروں ایمسٹر ڈیم ، دی ہیگ اورروٹرڈیم سے معروف نمایاں شخصیات پر مشتمل ہے میلہ کمیٹی کے ممبران پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ متذکرہ پروگرام میں نامور گلوکار ابرار الحق اور گلو کارہ عینی خالد اپنی سحر انگیز آوازوں سے شائقین میلہ کو
محفوظ کریں گئے جبکہ دیگر سرگرمیاں بھی شامل پروگرام ہوں گی۔ہالینڈ کے تینوں بڑے شہروں سے نمایاں شخصیات کے علاوہ فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے نمایاں حضرات میاں عاصم محمود، علی اعجاز، میاں عمران ،راجہ فاروق حیدر اور چوہدری عمران چھپر نے اجلاس میں بھر پور شرکت کر کے اپنی تجاویز بھی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اسپانسر بھی کیا۔ دیگر اسپانسر کے نام پوسٹر پر نمایاں موجود ہیں ۔
اجلاس کے اختتام پر شرکائے اجلاس کی تواضع مختلف انواع و اقسام کے کھانوں سے کی جائے گی۔ یادر ہے اس میگا ایونٹ کے اسپانسرز میں دیگر میڈیا کے ساتھ ساتھ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کا تعاون بھی بھر پور ہے۔ مذکورہ اخبار کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود اِس سلسلے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
![]()









