Daily Roshni News

چیر مین پی ٹی آئی فرانس محسن رضا گوندل کے اعزاز میں  جنرل سیکرٹری افضال گوندل کی جانب سے عشا  ئیے کا اہتمام

چیر مین پی ٹی آئی فرانس محسن رضا گوندل کے اعزاز میں

 جنرل سیکرٹری افضال گوندل کی جانب سے عشا  ئیے کا اہتمام

مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات کی بھر پور شرکت ۔

فرانس (ڈیلی روشنی نیوز … نمائندہ خصوصی۔۔۔ منیر احمد ملک)جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی فرانس چوہدری افضال گوندل کی جانب سے پاکستان سے واپس فرانس آنے کی خوشی میں چئیرمین پی ٹی آئی فرانس محسن رضا گوندل کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیاگیا، عشائیہ کی خوبصورت محفل میں قریبی دوستوں کے علاوہ صحافیوں نے خصوصی طور پر شرکت کی، تقریب کے آغاز میں قاری طاہر عباس گورائیہ کو تلاوت قرآن پاک  کا شرف حاصل ہوا-   سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس  چوھدری اشفاق احمد جٹ نے  تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا- اور کہا کہ ھم پاکستان تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکریٹری  چوھدری افضال گوندل کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ایک خوبصورت محفل کا انعقاد کیا-  صدر تحریک انصاف فرانس  ملک عابد –  سابق مشیر وزیر اعظم ازاد کشمیر  چوھدری نعیم  کاروباری شخصیت  اعجاز ساھی – 39 نیوز یورپ کے بیورو چیف منیر احمد ملک  نے بھی افضال گوندل کی اس خوبصورت تقریب پر انھیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اج یہاں سب دوست بحیثیت پاکستانی اکھٹے ھوئے ھیں- سیاسی اختلافات علیحدہ مگر وطن کی محبت سب سے پہلے اور ذاتی تعلقات  بہرحال اھمیت کے حامل ھیں –  چئیرمین پاکستان تحریک انصاف فرانس  محسن رضا گوندل نے افضال گوندل اور دیگر دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انھیں یہاں پر عزت افزائی کے لئے جمع ھیں۔   چوہدری افضال گوندل  جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف فرانس  نے سب مہمانوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ممنون ھوں کہ احباب  ورکنگ ڈے ھونےبکے باوجود میری دعوت پر تشریف لائے-     بعد میں تمام شرکائے محفل نے محسن رضا گوندل کو ان کے بھتیجے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور نومولود کی صحت وتندرستی کے ساتھ درازی عمر کی دعا کی – چوہدری افضال گوندل نے مہمانوں کی آمد پر انکا استقبال کیا، محسن رضا گوندل نے شاندار عشائیہ اور دوستوں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے پر چوہدری افضال گوندل کا شکریہ ادا کیا۔   دعائے خیر اور بےتکلف کھانے کے بعد محفل اختتام پذیر ھوئی۔

Loading