Daily Roshni News

چیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے نہ پاسکے، آئی سی سی کا اہم اجلاس پھر ملتوی

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق ہونے والا آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہونا تھا جس میں ٹرافی کی میزبانی اور شیڈول سے متعلق چیزوں کو طے کرنا تھا۔

تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی میٹنگ ایک بار پھر ملتوی ہو گئی ہے۔

تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مزید مطالبات کا جواب اپنی حکومت سے لیکر آئی سی سی کو دینا تھا لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا جس کی وجہ سے آئی سی سی کا اجلاس ملتوی ہوا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی شرائط بھارتی بورڈ سے متعلق ہیں جبکہ پاکستان اپنے سخت مؤقف پر قائم ہے جس کی وجہ سے چیمپئینز ٹرافی کے معاملات کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات حتمی مرحلے میں ہیں لیکن پاکستان کے مطالبات پر جواب نہ آنے پر اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دو بار چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کے اجلاس ملتوی ہو چکے ہیں، آئی سی سی اجلاس پاکستان کے میزبانی سے متعلق سخت مؤقف اور بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کے باعث ملتوی ہو رہے ہیں۔

Loading