Daily Roshni News

ڈاکٹر جعفر اقبال مرحوم کے لئے ایصال ثواب کی تقریب کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقد  کی گئی،

ڈاکٹر جعفر اقبال مرحوم کے لئے ایصال ثواب کی تقریب

کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقد  کی گئی، خواتین و حضرات کی

بھرپورشرکت۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی۔۔۔ عکاسی۔۔ بنارس علی) میاں مشاہد اسلم کے چھوٹے بھائی متحرک تاجر اور اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کے کزن ڈاکٹر جعفر اقبال طویل  علالت کے بعد دس روز قبل برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں وفات پا گئے تھے۔ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے بروز اتوار24دسمبر2023کو قرآن خوانی کی تقریب پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد کی گئی۔ مذکورہ تقریب کا آغاز قرآن  خوانی سے ہوا جبکہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت کی صورت میں محبتوں اور عقیدتوں کے پھول  مجتبےٰ خادم  بٹ اور راشد علی خان نے نچھاور  کئے۔ میاں مظفر حسین نے عارفانہ کلام پیش کرنے کی سعادت  حاصل کی۔   نوجوان محمد عثمان نے ختم شریف پڑھا جبکہ حافظ محمد بلال نے اجتماعی  دعا کروائی۔ میزبان میاں عاصم محمود نے شرکائے تقریب کا شرکت  کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

پروگرام کے اختتام پر حاضرین محفل کی تواضع لنگر سے کی گئی۔

Loading