ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی صاحب انتقال فرما گئے۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی )”ایک سفر اپنے مراد کے ہمراہ” یہ وہ کتاب ہے جس سے پڑھ کر میں ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی صاحب سے متعارف ہوا۔ انتہائی خوبصورت انداز تحریر جس کے ایک ایک جملے میں مرشد کریم کی محبت ایسی رچی بسی ہے کہ جیسے کسی پھولوں کے باغ میں معطر باد نسیم جو من کو انتہائی لطافت اور قلبی کیفیات کو جِلا بخشتی ہے۔
ان سے ملاقات سے ہوئی تو انتہائی سادہ اور مرشد کریم کی محبت سے معمور پائے۔ سلسلے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبر و استقامت اور مرحوم کو اعلیٰ علیین میں مرشد کریم کا قرب نصیب فرمائیں۔ آمین
محمد جاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ ۔
![]()

