Daily Roshni News

ڈبلن کے مقامی ریسٹورنٹ ذوق میں شی کنیکٹ کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ اور نہایت خوبصورت عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

ڈبلن کے مقامی ریسٹورنٹ ذوق میں شی کنیکٹ کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ اور نہایت خوبصورت عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

ڈبلن آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کے مقامی ریسٹورنٹ ذوق میں خواتین کا شی کنیکٹ کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ اور نہایت خوبصورت عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا مقصد عید کی خوشیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنا کمیونٹی کے درمیان محبت ہم آہنگی اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا تھا اس تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ رنگ و نسل اور زبان سے بالاتر ہو کر مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی تمام خواتین نے بھرپور شرکت کی جس نے اس ایونٹ کو حقیقی معنوں میں ایک متحد اور ہم آہنگ  کمیونٹی کی عکاسی بنا دیا ۔تقریب کا آغاز شی کنیکٹ کی فاؤنڈر اور اس تقریب کی چیف آرگنائزر ہیرہ راحیل نے تمام معزز خواتین کو خوش آمدید کہتے ہوئے شی کنکٹ اور اس تقریب کے آغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ شی کنکٹ کا قیام عمل میں لانا اور آج کی اس تقریب کا انعقاد کرنا نہ صرف عید کی خوشیوں کو بانٹنا ہے بلکہ خواتین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا بھی ہے جہاں وہ مل کر اپنی ثقافت کو اجاگر کر سکیں جبکہ اس تقریب کی نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے مریم محمود اور لاریب نذیر نے اس تقریب کی تمام ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا ۔

تقریب میں مختلف تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جنہوں نے شرکا کو خوب محظوظ کیا بلومنگ روز بیوٹی سیلون کی طرف سے مہندی لگانے کا خصوصی انتظام کیا گیا جہاں خواتین نے خوبصورت ڈیزائنز سے اپنے ہاتھ سجائے اس کے علاوہ قرعہ اندازی کے ذریعے مختلف انعامات بھی دیے گئے جس نے تقریب میں مزید جوش و خروش پیدا کیا خواتین نے نہ صرف کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا بلکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا کچھ خواتین نے خوبصورت اشعار سنائے جبکہ دیگر نے دلچسپ جوک پیش کیے جس سے محفل کا ماحول خوشگوار اور پر لطف بن گیا ۔

اس تقریب کی چیف آرگنائزر ہیرہ راحیل اور معاونین مریم محمود اور لاریب نذیر نے اظہار تشکر  کے کلمات ادا کرتے  تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کی تقریبات کمیونٹی کو قریب لانے اور خوشیوں کو مشترکہ طور پر منانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

شرکا خواتین نے بھی اس اقدام کو سراتے ہوئے مستقبل میں ایسی تقریبات کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا ۔

تقریب کا اختتام خوشگوار یادوں اور مسکراہٹوں کے ساتھ ہوا تمام شرکا خواتین نے اس کامیاب ایونٹ کو خوب سراہا اور شرکا کی تواضع ذوق ریسٹورنٹ کے روایتی پاکستانی اور مشرقی لذیذ کھانوں سے کی گئی ۔

اس تقریب کے انتظام و انصرام  میں جن کی معاونت شامل حال رہی ان میں بلومنگ روز بیوٹی سیلون ۔lezettli spice and heaven,

Pulse and perform Hermitage clinic

yuma.your sweet spot.

Royal Bangal halal shop تھے

Loading