ڈپریشن اور انزاٸٹی میں کیا فرق ہے ؟
Different between Depression and Anxiety
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ڈپریشن اور انزاٸٹی میں کوٸی خاص فرق نہیں ہیں ، دونوں ڈیپریشن اور انزائٹی ایک سکے کے دو رخ کی طرح ہیں،اور دونوں ہی نیروسس (Neurosis) نفسیاتی مسائل ہیں،یعنی مریض کو اپنے نفسیاتی مسائل اور علامتوں کا پتہ ہوتا ہے،
مزید ڈپریشن انزاٸٹی کی ادویات بھی تقریباً ملتی جلتی ہوتی ہیں، ڈیپریشن میں مبتلا مریض عموماً مایوس، ناامید، زندگی سے تنگ اور ماضی کے خیالوں میں گم رہتا ہے اور انزائٹی کے مرض میں مبتلا مریض عموماً بے چین، کسی خاص بیماری یا موت سے ڈر ،خوف اور مستقبل کے کاموں یا ناکامیوں کے لیے فکر مند اور بے چین رہتا ہے۔ اور انزائٹی میں مبتلا مریض موت سے ڈرتا رہتا ہے بلکہ ڈپریشن میں مبتلا مریض بہت زیادہ مایوس اور ناامید ہو کر مرنے کی خواہش کرتا ہے یا خودکشی کی کوشش کرتا ہے اور کچھ لوگ خودکشی تک بھی کر لیتے ہیں۔
ڈیپریشن کی علامات جیسے
مسلسل اداسی اور نا امیدی کا شکار ہونا ، نیند اور بھوک کی کمی کا ہونا، غصہ اور چڑ چڑا پن کا ہونا ،سخت مزاج کا ہونا، تھکا ہوا اور کمزوری محسوس کرنا ، اور خود کی زندگی کو بے کار سمجھنا اور خود کو تکلیف دینے کے خیالات کا آنا ، یا خودکشی کی کوشش کرنا ،کسی کام میں دل نا لگنا، اور ماضی کے خیالوں میں گم رہنا ، بے اعتمادی کی کمی ، اور مزید ڈیپریشن کے مریضوں میں جنسی خواہش کی کمی اور معدے کا مسلئہ بھی ہو سکتا ہے جیسے گیس، پیٹ کا پھولنا ، قبض ، پیٹ میں مڑور اور درد وغیرہ
انزائٹی کی علامت
بے چینی،گھبراہٹ، ڈر،خوف جیسی نفسیاتی کیفیت انزائٹی (Anxiety) کہلاتی ہے۔انزائٹی کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں، اور انزائٹی کی علامتیں ہر مریض میں مختلف ہوتی ہے،اور علامتوں کی شدت بھی ہر مریض میں مختلف ہوتی ہے۔باقی انزائٹی میں تینوں جسمانی ، نفسیاتی اور جذباتی علامتیں ہو سکتی ہیں جیساکہ بے چینی ، ڈر اور خوف میں مبتلا رہنا، کسی نقصان یا موت سے بہت سے زیادہ ڈرنا ، اور
غیر ضروری طور پر آنے والے خطرے کو محسوس کرنا، اپنی چھوٹے سے مسلئے یا بیماری کو بہت بڑا مسلئہ سمجھ کر ڈر ، خوف میں مبتلا رہنا ، پرسکون نیند کی کمی کا ہونا ، باہر نہ نکلنا ، بے اعتمادی کی کمی ، زیادہ لوگوں اور رش والی جگہوں پر جانے سے ڈر، خوف اور گھبراہٹ کا ہونا، سر درد، چکر آنا ، گردن اور کندھوں میں درد کا ہونا، دل کی دھڑکن کا زیادہ ہونا ، سانس لینے میں دشواری کا ہونا اور سینے میں جکڑن اور درد ہونا وغیرہ انزائٹی کی علامتیں ہو سکتی ہیں۔
پینک اٹیک میں مریض کو اچانک حلق میں کچھ پھنسا ہوا لگنا اور سانس رکتی ہوئی محسوس ہونا، موت کا خوف طاری ہونا اور لمبی لمبی سانس لینا جیسا کہ سانس رک رہی ہو اور دل بیٹھتا محسوس ہونا، حتی کہ سینے پر بوجھ یا بازو میں درد محسوس ہونا پینک اٹیک کی علامتوں میں شامل ہو سکتی ہیں۔ باقی پینک اٹیک چند سیکنڈ یا منٹ کےلئے آتا ہے۔
ڈپریشن اور انزائٹی کی وجوہات / رسک فیکٹر
1:وراثتی یا فیملی ہسٹری کا ہونا
2:سٹریس تنائو یا کسی وجہ سے کیمیائی عدم توازن کا بدلنا
3:ماحولیاتی عوامل:
صدمے کا سامنا کرنا ،کوئی حادثہ دیکھنا، کسی عزیز کی موت کا ہونا، اور جنسی زیادتی کا ہونا وغیرہ وغیرہ
4:شادی شدہ خواتین میں اس کی وجہ حمل اور حمل کی پیچیدگیاں بھی اس کی شدت کا سبب بن سکتی ہیں۔
5:بڑی عمر کے مردوں اور عورتوں میں اس کی وجہ لمبے عرصہ سے معدے یا پیٹ کے مساٸل کا شکار ھونا یا جوڑوں پٹھوں کی دائمی بیماری کا ہونا،
ڈیپریشن اور انزائٹی کی تشخیص و علاج
میڈیکل سائنس میں نفسیاتی اور فنکشنل مسائل کی تشخیص کو آخر پر رکھا جاتا ہے ، پہلے مریض کی جسمانی بیماریوں کی تشخیص کے لیے کچھ ضروری لیب ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں ، جیسے انزائٹی کے مریضوں میں ECG, serum TSH یا Echo تک کروائے جا سکتے ہیں،
باقی ڈیپریشن انزائٹی اور دیگر نفسیاتی مسائل کا علاج کروانے میں شرم یا ہچکچاہٹ بلکل محسوس نہیں کرنا چاہیے، یاد رکھیں ڈیپریشن بھی ایک بیماری ہے، جس کیلئے ڈاکٹر یا سیکیاٹرست سے میڈیکل علاج کروانا چائے۔ اور سائیکالوجسٹ سے سیشن بھی لیے جاسکتے ہیں،
باقی میڈیکل علاج کا دورانیہ ،کچھ مریضوں میں 4 سے 6 مہینے تک ، تو کچھ مریضوں کو لمبے عرصے تک میڈیسن استعمال کرنا پر سکتی ہے،لہذا اپنے ڈاکٹر کے مطابق علاج کا دورانیہ مکمل کریں اور اپنی مرضی سے نہ میڈیسن لیں اور نہ ہی چھوڑیں، شکریہ
Regards Dr Akhtar Rasheed
Follow me Dr-Akhtar Rasheed