Daily Roshni News

ڈپریشن سے ریلیکیشن تک۔۔قسط نمبر4

ڈپریشن سے ریلیکیشن تک

قسط نمبر4

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اپریل2021

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ ڈپریشن سے ریلیکیشن تک  ) ذہانت اور قابلیت کے باوجو د نا کا میاں کیوں ….؟پاکستانی نوجوان لا لڑکے اور لڑکیاں بہت قابل ہیں۔ ہمارے جوانوں نے امریکہ ، کینیڈا اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا ہے لیکن کئی نوجوان ذہانت اور قابلیت کے باوجود تعلیمی میدان میں یا کیریئر میں کامیابیاں حاصل کیوں نہیں کر پار ہے ….؟ کئی افراد کی کامیابی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے …. ڈپریشن۔ اسٹریس، ٹینشن اور ڈپریشن کی وجہ سے کئی قابل طالب علم امتحانات ٹھیک طرح نہیں دے پاتے۔ ڈپریشن سے متاثر کسی طالب علم کے گریڈ ز کم آئے تو کسی کا پورا سیمسٹر ہی ضائع ہو گیا۔ کئی افرادڈ پریشن کی وجہ سے اپنے پروفیشن یا بزنس میں آگے نہ بڑھ سکے۔

یاد رکھیے ….! ڈپریشن قابل علاج ہے۔ مناسب علاج ، اہل خانہ اور دوستوں کی توجہ اور تعاون کے ساتھ کوئی شخص ڈپریشن پر جلد ہی قابو پا سکتا ہے۔ بیماریاں جسمانی بھی ہوتی ہیں، اعصابی اور نفسیاتی بھی اور بعض بیماریوں کوروحانی امراض کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک کتاب ہدایت ہے۔ قرآن نور ہے۔ اس نور میں رہنمائی کے ساتھ ساتھ ہرقسم کے امراض سے شفا بھی موجود ہے۔ احساس کمتری، مایوسی، دل شکستگی، وسوسوں، برے خیالات ، ڈراؤنے خواب، اسٹر لیں، ٹینشن اور ڈپریشن سے نجات پانے کے لیے قرآنی آیات، اسمائے الہیہ اور درود شریف کا ورد کرنے سےبہت بڑی تعداد میں مریضوں کو تیز رفتاری سے شفا ملی ہے۔

 ڈپریشن کا ایک روحانی علاج:صبح شام اکیس اکیس مرتبہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ ، سُبْحَانَ اللهِ وَ تَبَارَكَ اللهُ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ تین تین مرتبه درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کر کے پیئیں۔ نماز کی پابندی کریں۔ وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء یا حی یا قیوم ، یا حفیظ یا سلام کا ورد کرتے رہیں۔ حسب استطاعت صدقہ بھی کر دیں۔اگر آپ کے عزیز رشتہ داروں میں ، احباب میں ڈپریشن کے مریض ہیں تو آپ انہیں بتا سکتے ہیں کہ طبی علاج کے ساتھ ساتھ دعا بھی کرتے رہیں۔ شفاء کے لیے قرآنی آیات ، اسمائے الہیہ کا ورد کریں اور درود شریف پڑھیں۔ ڈپریشن کے مریضوں کے لیے شہد، کھجور، گل بابونہ، الائچی، سیب، عرق گلاب اور دیگر کئی قدرتی اجزاء کااستعمال بھی مفید ہے۔

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کے کالم سے اقتباس ]

اسٹریس، ٹینشن، ڈپریشن، خوف، احساسِ کمتری، شک اور وسوسوں وغیرہ سے نجات پانے میں بھی مدد گار ہے۔ مراقبہ کا ایک طریقہ یہ ہے …..تصور کریں کہ میں آسمان کے نیچے ہوں اور آسمان سے نیلی روشنی اُتر کر میرے دماغ میں جمع ہو رہی ہے اور پورے جسم سے گزر کر پیروں کےذریعے زمین میں ارتھ ہو رہی ہے۔

فطرت کے قریب رہیں:انسان کے مثبت احساسات جیسے خوشی، سکون یا راحت کو فروغ دینے میں ڈوپامائن Dopamine Serotonin سیر ٹوٹن ،Endorphins انڈور فز اور آکسی ٹوسن Oxytocin نامی ہارمونز اہم کردار ادا کرتے ہیں ، یہ چاروں خوشی کے ہارمونز کہلاتے ہیں جن کی قدرتی طور پر کار کردگی بڑھا کر خوش اور ذہنی طور پر صحت مند رہا جا سکتا ہے۔ قدرتی طور پر خود کو خوش اور پر سکون رکھنے کے لیے اور ان ہارمونز کے اخراج کے لیے فطرت کے قریب رہیں، گھر سے باہر کسی پارک یا قدرتی خوبصورت جگہوں میں چہل قدمی کریں، ورزش کو اپنا معمول بنالیں ، بھر پور پر سکون نیند لیں ، مراقبہ کریں یا صرف کسی خاموش جگہ پر بیٹھ کر ہلکی اور گہری سانسیں لیں اور حال یعنی لمحہ موجود کے بارے میں سوچیں۔

مایوس نہ ہوں:خود کو یا دو لاتے رہیں کہ جس تجربے سے گزر رہے ہیں، اس سے اور لوگ بھی گزر چکے ہیں۔ ایک نہ ایک روز ڈپریشن ختم ہو جائے گا، چاہے ابھی ایسا نہ لگتا ہو لیکن ایسا ضرور ہو گا۔ اس حوالے سے پر امید رہیں۔ یہ سوچ کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور جو ہوتا ہے، اچھے کے لیے ہوتا ہے“، خود کو اور اپنی سوچ کوبدلنے کا ایک بہت پاور فل طریقہ ہے۔۔ڈپریشن سے نجات کے لیے درج ذیل مشورےاور تدابیر بھی مفید ہیں: …. ان لوگوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت،گزاریں جنہیں دیکھ کر خوشی کا احساس ہو۔….. لوگوں کے ساتھ دوستانہ ماحول بنائیں۔مخلص، بے تکلف اور ہمدرد دوست یا عزیز کوساتھ بٹھا کر اپنی بپتا خوب سنائیے اور گپ شپ کریں۔ یوں آپ کے دل کا بوجھ ہلکا ہو جائے گا۔….

 اپنے بے تکلف اور ہمدرد دوست یا عزیز کےساتھ صبح یا شام سیر کریں اور تبادلہ خیال کریں۔ …… مشاغل اختیار کریں اور ان میں بھر پور دلچسپی لیں۔ مثلاً کوئی کھیل کھلیں، پودے لگائیں۔ …..

 اچھا خوش رنگ صاف ستھر الباس زیب تن کریں اور خوش و خرم نظر آنے کی اداکاری کریں،اس طرح بھی تناؤ اور دباؤ کی کیفیت ختم ہو سکتی ہے۔

…. دوسروں کے کام میں ان کی مدد کریں۔

روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں، جسمانی طور پر

اپنے آپ کو متحرک رکھیں۔

…… سماجی بہبود کی سرگرمیوں میں شریک ہونے کی سعی کریں۔

آنے والے کل کے متعلق منصوبے بنائیں۔دوسروں سے ایسی توقعات وابستہ نہ کریں جو پوری نہ ہو سکیں، اس طرح کسی سے مایوسی نہ ہو گی۔ …… ڈپریشن دور کرنے کے لیے تمباکو نوشی کاسہارا ہر گز نہ لیں …. بلکہ اگر تمباکو نوشی کرتے بھی ہیں تو فوراً اسے ترک کر دیں۔ تمباکو نوشی ڈپریشن کاہر گز علاج نہیں ہے۔

……. تخلیقی صلاحیتوں سے اجاگر کریں، جیسا کہ ڈرائنگ، پینٹنگ اور تحریری سر گرمیاں شامل ہیں۔

…. اچھی کتابیں پڑھیں۔

….. لوگوں کی مدد کرنے، دوسروں کے کام آنے سے انسان کو دلی خوشی ملتی ہے۔ …… قدرتی مناظر اور فطرت سے لطف اندوز ہوں۔

….. بزرگوں کی زندگی کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

…. اگر کوئی بات ڈپریشن میں مبتلا کر رہی ہے تو کسی با اعتماد شخص کو وہ بات بتائیں اور اس کو یہ بھی بتائیں کہ کیا محسوس کر رہے ہیں۔ با اعتماد شخص سے بات کرنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے۔ رونے سے بھی دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اپریل2021

Loading