ڈپریشن سے ریلیکیشن تک
قسط نمبر2
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اپریل2021
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ ڈپریشن سے ریلیکیشن تک ) درد، نیند کا کم یا زیادہ آنا، علی الصبح آنکھ کا کھل جانا، یکسوئی نہ ہونا، بار بار پیشاب آنا، ماہواری میں خرابی، جسم میں جابجا تکلیفوں کا ہونا وغیرہ شامل ہے۔ نفسیاتی علامات میں اُداسی، رونا، چڑ چراہٹ، دلچسپی کی کمی، بیزاری، تنہائی، احساس شرمندگی ، احساس گناه، شدید مایوسی، خوشی کا بالکل نہ ہونا، خودکشی کے خیالات وغیرہ شامل ہیں۔
ڈپرشن سے نجات کے لیے کیا، کیا جا سکتا ہے….؟
ادویات کے ساتھ ساتھ نفسیاتی علاج مثلاً سائیکو تھراپی، کاؤنسلنگ متبادل علاج مثلاً دعا و وظائف، مراقبہ ، رنگ و روشنی کے ذریعے علاج سے ڈپریشن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ موجودہ دور میں سائیکو ایجو کیشن Psycho Education یعنی نفسیاتی آگہی کی اہمیت سمجھنا بہت ضروری ہے۔ مریض اور مریض کے رشتہ داروں کا نفسیاتی مریض کے بارے میں جاننا کہ وہ کیا کریں اور کیا نہ کریں، مریض کی صحت مندی کے لیے ضروری بنتا جا رہا ہے۔ یہ مضمون بھی اسی نفسیاتی آگہی کو عام کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ ڈپریشن کے مریض اور اس کے دوست رشتہ دار مل کر اس بیماری سے نمٹ سکتے ہیں۔ ڈپریشن کا علاج عبادت ذکر و اذکار بھی ہے یا کسی بے تکلف دوست کے ساتھ لمبی سیر ، مذہبی اہمیت کے مقامات پر جانے سے بھی اس کیفیت سے نجات ملتی ہے۔ جسمانی مشقت اور ورزش بھی ڈپریشن سے نجات میں مفید ہیں۔
بہت سی ادویات اور سائیکو تھراپی اس بیماری کے خلاف ڈھال ثابت ہو سکتی ہے۔ متبادل علاج Alternative Therapies کو اس ضمن میں بہت کارگر دیکھا گیا ہے۔ ہم یہاں چند علاج پیش کر رہے ہیں جو بہت سے مریضوں کو سکون و راحت پہنچا چکے ہیں۔
ایکو پریشر: ایکو پریشر پر سکون ہونے اور جذبات کو متوازن رکھنے میں مدد گار ہے۔ ایکو پریشر طریقہ علاج کے مطابق پورے جسم میں بہت سے انرجی پوائنٹس ہیں جہاں مناسب دباؤ دیا جائے تو جسم کے کسی نہ کسی حصے پر انرجی کا بہاؤ معمول پر آسکتا ہے۔ جسم کے مخصوص حصوں پر یہ پوائنٹس موجود ہوتے ہیں۔ ایکو پریشر انسٹی ٹیوٹ آف برکلے کیلی فورنیا کے ڈاکٹرمائیکل ریڈ گیش Michael Reed Gach ڈپریشن کے علاج کے لئے ایکو پریشر پوائنٹ B38 پر دباؤ دینے کی تاکید کرتے ہیں۔ B38 پشت پر گردن سے تین انچ نیچے ریڑھ کے برابر سے دائیں اور بائیں پائے جانے والے پوائنٹس کا جوڑا ہے۔ عموما مالش کرنے والے گردن سے ذرا نیچے اس حصے پر مساج کرتے ہیں تو تھکن میں کمی کے ساتھ سکون کا احساس ہوتا ہے۔
ڈاکٹر گیش کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنا علاج آپ کر رہے ہیں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ زمین پر سیدھا لیٹ جائیں اور B38 پوائنٹس پر دو ٹینس کی گیندیں ( اس گیند کو بچے عموماً کر بیچ کی گیند کہتے ہیں) رکھ کر آرام سے لیٹ جائیں۔ آنکھیں بند کر لیں اور لمبے لمبے سانس لیں۔ ہم پانچ منٹ بعد اُٹھ
مایوسی اور پریشانی سے نجات:مایوسی Depression اور پریشانی Anxiety ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ کلینکل سائیکو تھراپسٹ نینسی بی ارون Nancy B. Irwin کا کہنا ہے، افسردگی ہمارے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہے اور اضطراب ہمیں افسردہ کرتا ہے۔ ایک پیشہ ور معالج ایک ہی وقت میں آپ کی پریشانی اور افسردگی کا علاج کرنے کے لئے مشورے اور علاج وتدابیر کی حکمت عملی بنا سکتا ہے ، تاہم سب سے پہلے ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم مایوس، افسردہ اور پریشان ہیں۔ ورزش اور چہل قدمی: ورزش مزاج کو بہتر کرنے میں ٹانک کا کام کرتی ہے ، یہ ہمارے جسم اور دماغ دونوں کے لیے مفید ہے ، اس سے خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا اور موڈ میں بہتری آتی ہے۔ ورزش کو اعتدال پسند افسردگی کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ نینسی بی ارون کا کہنا ہے کہ تیز چہل قدمی اور چھلانگ لگانے کی مشقیں اچھا محسوس کرنے میں معاون ہیں
ورزش دماغ کے کیمیکلز کو متحرک کر کے مسرت کے احساس سے سرشار کرتی ہیں۔
ماہر نفسیات کین بر اسلو Ken Braslow تجویز کرتے ہیں کہ متواتر ورزش کرنا توانائی کے لیے بہترین عمل ہے۔ ہفتے میں کم از کم 3 سے 5 بار جم جانے کو اپنا معمول بنالیں۔ اگر آپ کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہو تو دوستوں کے ساتھ جائیں یا پھر کسی گروپ میں شامل ہو جائیں۔ پر سکون رہنے کی تکنیک Relaxation Techniques: یوگا، مراقبہ ، اور سانس لینے کی مشقوں کو آزمائیں۔ ماہر نفسیات شینی امبر دار Sheenie Ambardar کا کہنا ہے کہ دن بھر میں صرف 2 سے 5 منٹ کے لئے مراقبہ کرنے سے پریشانی کم اور مزاج بہتر ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے اپنی سانسوں پر توجہ دیں اور ذہن میں ایک خوبصورت شبیہہ بنائیں۔ ایک سادہ لفظ یا جملہ دہرائیں، جیسے میری سانسیں محبت سے مہک رہی ہیں یا میرے دل سے مسرت کی شعاعیں پھوٹ رہی ہیں ۔ اپنی غذا کا خیال رکھیں Check Your Diet: ماہر نفسیات براسلو کہتے ہیں کہ پریشانی اور افسردگی اکثر الم غلم جنک فوڈ کھانے کی خواہش کو متحرک کرتی ہے، اس لیے اپنی کھانے کی عادات کو متوازن رکھیں۔ زیادہ مطمئن اورجائیں۔ یہ علاج صبح کے وقت زیادہ بہتر رہے گا۔ ڈاکٹر گیش کے مطابق اگر ٹینس بال اتنی دیر رکھنے سے تکلیف ہونے لگے تو بہتر یہ ہے کہ ایک تولیہ یا چادر کی کئی تہیں کر کے اپنے اور گیند کے در میان رکھ کر لیٹیں۔
اروما تھراپی:اروما تھراپی کا مطلب خوشبو کے ذریعے علاج ہے۔ خوشبویات ہمیشہ سے طبیعت میں خوشگواری پیدا کرنے کا ذریعہ رہی ہیں، کسی معطر فضا میں پہنچتے ہی طبیعت کس طرح باغ و بہار سی ہو جاتی ہے۔ خوشبو کا جھونکا ہمیں مسحور کر دیتا ہے۔ لاس اینجلس کے اروما تھراپسٹ جان اسٹیل کے مطابق یہ طریقہ علاج ڈپریشن کا John Steele نهایت فرحت بخش علاج ہے۔ وہ گلاب، یاسمین ( چنبیلی) اور خس کے تیل کو ڈپریشن کا تریاق سمجھتے ہیں۔ جان اسٹیل اس علاج کا طریقہ اس طرح بتاتے ہیں کہ مذکورہ بالا میں سے کسی ایک خوشبو کا عرق یا خالص تیل
پر سکون محسوس کرنے کے لئے تھوڑی سی اچھی چربی والی پروٹین غذا کا انتخاب کریں۔ ساتھ ہی اپنی آدھی پلیٹ پھلوں اور سبزیوں سے بھریں جبکہ چینی، کیفین اور کولا ڈرنکس کے استعمال کو محدود کریں یا ان سے اجتناب برتیں۔ احباب کو دل کا حال بتائیں Get Support مضبوط تعلقات بہتر محسوس کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ڈپریشن میں مبتلا افراد اپنے اہل خانہ ، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے جائیں اور انہیں بتائیں کہ ان پر کیا گزر رہی ہے ۔ آپ کسی سپورٹ گروپ میں بھی شامل ہو سکتے ہیں، جہاں ان لوگوں سے مل سکتے ہیں جو ان جیسی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ کچھ اقدام خود بھی کریں Take Some Steps on Your Own : بر اسلو کہتے ہیں کہ کچھ اقدام خود بھی کرنے چاہئیں، خود کو منظم کریں۔ ایک ساتھ سب عوارض سے نمٹنے کی ضرورت نہیں، ایک وقت میں ایک پریشانی دور کرنے کی ٹھانیں۔ قدم به قدم، حقیقت پسندانہ منصوبہ بنائیں اور کچھ معنی خیز سر گر میاں کریں۔ ایسی سرگرمیاں جو آپ کو معاشرے میں اہم مقام دلائیں، جیسے کہ رضا کارانہ خدمات۔ ایسا کام تلاش کریں جو آپ کو مقصد کا احساس دلائے۔
تخلیقیت کی طرف مائل ہوں Be creative: تخلیقی بنیں اور کچھ نیا کر کے دکھائیں۔ اپنی توجہ تعمیری کام کی طرف لگائیں۔ اپنی طاقت دریافت کریں۔ کھوئی ہوئی قابلیت یا دلچسپی سے دوبارہ رجوع کریں۔ شاعری ، کہانی، موسیقی، مصوری، فوٹو گرافی یا ڈیزائن میں تخلیقی جوہر کو آزمائیں ۔ کلاسک کتابوں کا گہر امطالعہ کریں۔ جدید تحقیق کےمطابق روحانیت یا نفسیات پر کتابیں پڑھنے سے موڈ کو تقویت مل سکتی ہے۔ تناؤ سے بچنے کے گر : اعصابی تناؤ میں مبتلا افراد کے لیے مفید ہے کہ وہ اپنے ہاتھ گرم پانی سے دھوئیں، پھر کچھ دیر نیم گرم پانی میں پاؤں ڈبوئے رکھیں ، ساتھ میں کوئی ہلکی پھلکی دھن سنیں، بہتری اور ہننے کے لیے مضحکہ خیز شکلیں بنائیں، سلاد کے پتے چبائیں، خاکے یا ڈرائنگ بنائیں، اپنی بھنوؤں کو مروڑیں، غرض یہ کہ آپ ایسی بچگانہ حرکتیں کریں جس سے تناؤ سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملے۔
لیں۔ 60 ملی لیٹر کی چھوٹی بوتل کو اچھی طرح دھو کر اسے صاف پانی سے آدھا بھر لیں۔ اب اس میں اس عرق کے تین سے چار قطرے ڈال دیں۔ اس خوشبو کو پانچ منٹ تک سونگھیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ باتھ ٹب میں غسل کرتے ہیں تو اس پانی میں چھ سے دس قطرے اس عرق کے ڈالیں اور اس میں غسل کریں۔ اگر بالٹی میں پانی بھر کر نہاتے ہیں تو بالٹی میں اتنے ہی قطرے ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور اس سے غسل کریں۔ ڈپریشن اور افسردگی کو دور کرنے کا ایک ذریعہ لوبان بھی ہے۔ ہفتے میں دو روز شام کے وقت گھر میں لوبان کی دھونی دیں۔ اس سے طبیعت میں شادمانی اور زندہ دلی پیدا ہوتی ہے۔
ریفلیکسولوجی:نیو یارک کی ریفلیکسو لوجسٹ لارا نار من Laura Norman کہتی ہیں کہ اس طریقہ علاج سے ڈپریشن کے بہت سے مریضوں کو فائدہ ہوا ہے۔ لارا کے مطابق پیروں کے انگوٹھے کی نچلی جانب عین درمیان میں موجود پوائنٹ ڈپریشن سے ریلیکسیشن۔۔۔جاری ہے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اپریل2021