Daily Roshni News

کائنات کی ہر چیز ایٹم کا مجموعہ ہے۔۔۔تبسم سحر

کائنات کی ہر چیز ایٹم کا مجموعہ ہے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تحریر۔۔۔تبس شیر)م کائنات کی ہر چیز ایٹم کا مجموعہ ہے اور ہر چیز حالت رقص (حرکت ) میں ہے۔حرکت سے جو لہریں پیدا ہوتی ہیں اسی کو ارتعاش (Vibration )کہتے ہیں  .اور ارتعاش سے توانائی پیدا ہوتی ہے توانائی لہروں کی شکل میں آتی ہے اور ان لہروں کی مختلف  فریکونسیز ہوتی ہیں ۔

حرکت یعنی viberation سے توانائیgenerate ہوتی ہے اسی طرح ہر  سوچ کی اک  فریکونسی ہے ایک وائبریشن ہے جو کائنات میں آپ transmit کرتے ہیں۔

زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اور خوش و خرم زندگی کو manifest  کرنے کے لیے ہمارے جسم کو ہائی وائبریشن کی ضرورت ہے سوال یہ ہے کہ ہمارے جسم میں ہائی وائبریشن کی  ضرورت کیوں ہوتی ہے ؟

نیند مکمل کر کے جو ہمیں توانائی حاصل ہوتی ہے وہ دن بھر کے کام کاج میں پوری ہو جاتی ہے لیکن دن بھر کے کام کاج کے علاوہ ہماری زندگی میں بہت سارے مقاصد ہوتے ہیں جنہیں ہمیں حاصل کرنا ہوتا ہے اور مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہائی وائبریشن کی ضرورت ہوتی ہے

اور law of attraction کے لیے بھی ہائی وائبریشن کی ضرورت ہوتی ہے اسی ہائی وائبریشن کے ذریعے ہم اپنے مقاصد کو اپنی طرف attract کرتے ہیں کسی چیز کو پانے کے لیے آپ کی سوچ آپ کے احساسات اور آپ کے دماغ  کا ایک جگہ focusہونا ضروری ہے ۔

زندگی میں ہمیں بہت سارے لوگ ایسے ملتے ہیں جن سے مل کر ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم ان سے بار بار ملیں۔۔۔۔ایسا کیوں محسوس ہوتا ہے وہ اس لیے کہ ان کی وائبریشن ہائی ہوتی ہے اور اورا  مضبوط ہوتا ہے  اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ مل کر احساس ہوتا ہے کہ کیوں اس کے ساتھ وقت گزارا ؟یہ اس لیے ہوتا ہے کہ ایسے لوگ لو وائبریشن پر ہوتے ہیں یعنی منفی رحجانات کا شکار ہوتے ہیں ۔

لوگ اپنی Vibration  کو بڑھاتے اور گھٹاتے رہتے ہیں تو ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کون سی ایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے لوگ اپنی وائبریشن کو لوو یا high کر لیتے ہیں

🌀Low viberation people

لوگ خود کو Powerless محسوس کرتے ہیں نا امیدی ان کی زندگی میں رچ بس گئی ہوتی ہے ۔ہمیشہ خود کم موازنہ دوسروں سے کر کے  احساس کمتری” میں مبتلا رہتے ہیں جیسے ہی انسان احساس کمتری میں مبتلا ہوتا ہے تو وہ کامیاب لوگوں کو دیکھ کر “حسد” کرنے لگتا ہے اور اسی حسد کے چکر میں وہ مزید منفی رجحانات کا شکار ہو جاتا ہے جیسے جھوٹ غیبت، تہمت،  انتقام اور غصہ یہ ساری منفی بیماریاں انسان کو اندر اندر کھانا شروع کر دیتی ہیں اور انسان کی وائبریشن بہت نیچے کی جانب تیزی سے سفر کرتی ہے ۔اس طرح انسان خود سے بیزار ہونا شروع رہتا ہے frustration depression anxiety  کا شکار ہو جاتا ہے ۔ایسے لوگوں میں low vibration اپنی انتہا پر ہوتی ہے ۔ایسے لوگ pessimistic کہلاتے ہیں۔یہاں viberation زیرو لیول پر ہوتی ہیں ۔

جب انسان چاہتا ہے کہ وہ اس لیول تک نہ پہنچے تو ایک سٹیج ایسا ہے جہاں پر انسان خود کو روک کر اگے بڑھ سکتا ہے اور یہ یقین کر لے کہ کائنات کے اندر اپنی سوچ کی frequency  کے ساتھ آگے بڑھ سکتا ہے ۔

 ایک ایسا انسان جو low vibration  پر ہے  اور خود کو high vibration  پر لانا چاہتا ہے تو وہ کون سے عوامل ہیں  جن پرعمل کر کے وہ اپنی vibration hi  کرسکتا ہے  اور جب Vibration high ہوگی تو Law of Attraction  کے ذریعے وہ اپنی مقصد کو attract  کر سکے گا .

🌀How to raise your vibration :-

1۔ امید جگائیں :

Raise your hope

ہر ناکامی کے بعد اپنے اندر امید جگانی  ہے اور اس خیال کو اپنی زندگی کے اندر جگہ  دیں کہ آپ کے خیالات کائنات میں جا کر آپ کے لیے نئے راستے پیدا کریں گے ہر اندھیرے کے بعد اجالا ضرور ہے جب تمام دروازے بند ہو جائیں تو ایک دروازہ ضرور کھلا رہتا ہے اس طرح Optimism stage  کے  first stage پر آ جاتے ہیں ۔

2۔ قبول کرنا

Acceptance

جب انسان کے اندر امید جاگ جاتی ہے تو وہ ہر چیز کو قبول کرنا شروع کر دیتا ہے کہ زندگی کے اندر ہر مشکل کے ساتھ آسانی ضرور ہے نئے راستوں کو کھوجنا شروع کر دیتا ہے اور اس طرح اسکی سوچ اور خیالات متحرک ہونا شروع ہو جاتے ہیں  جس کی وجہ سے اس کی vibration high ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔

3۔خود پر یقین بڑھائیں

Believe Yourself

جب امید بڑھتی ہے تو اس کے ساتھ وہ نئی سوچ اور نئے خیال کے ساتھ اگے بڑھتا ہے اور پھر اس کے اندر خود کے لیے یقین بڑھ جاتا ہے کہ یہ کام میں کر سکتا ہوں۔خود اعتمادی بڑھتی ہے  اسطرح توانائی بڑھ جاتی ہے ۔اور لوگ آپکو اچھا محسوس کرنے لگتے ہیں ۔لوگ آپ سے پیار کرنے لگ جاتے ہیں ۔

  1. ہمت سے آگے بڑھیں

Move forward with enthusiasm

اپنے مقصد کو لے کر ہمت کے ساتھ آگے بڑھنے سے انسان کے اندر بہت زیادہ توانائی بڑھتی ہے اس کی وائبریشن ہائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ اس کی طرف attract ہوتے ہیں یہ وہی لمحہ ہوتا ہے جب لوگ آپ سے پیار کرنے لگتے ہیں اور بدلے میں آپ بھی انہیں پیار دیتے ہیں محسوس کریں جب لوگ آپ کی تعریف کرتے ہیں تو آپ کو کتنا اچھا محسوس ہوتا ہے اور جب آپ کو اچھا محسوس ہوتا ہے تو آپ کا رویہ بھی لوگوں کے ساتھ بہترین ہو جاتا ہے اور انہی خوبصورت احساسات کی منتقلی کی وجہ سے آ mپ کے جسم کے اندر وائبریشن ہائی ہوتی ہے۔

ان سب کے لیے آپ کو بہت ساری دوسری چیزوں کا بھی سہارا لینا پڑتا ہے اپنی عادتوں کو ،اپنی سوچ کو، Belief system کو بدلنا ہوتا ہے اور subconscious mind کو re-program کرنا ہوتا ہے اسکے لئے ہمیں innerwork پر کام کرنا ہوتا ہے ۔inner work پر کام کرنے کے لیے ہمیں مندرجہ ذیل عوامل کو اپنی زندگی میں شامل کرنا ہوگا جس سے کہ ہمارے اندر high vibration  پیدا ہو گی .

⭐مراقبہ Meditation

مراقبے کے ذریعے آپ اپنی زندگی کے اندر مکمل طور پر joy،love and happiness

 کو محسوس کر سکتے ہیں کیونکہ مراقبے کے ذریعے سارے منفی خیالات کی نفی ہونا شروع ہو جاتی ہے دماغ کے اندر ہمیشہ جو خیالات کی جنگ رہتی ہے وہاں سکون آنا شروع ہو جاتا ہے الفاظوں اور واقعات کے ذخائر جو لاشعور کو بلند نہیں ہونے دیتے ہیں تو مراقبہ کی مشق کے دوران وہ تمام خیالات remove ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے انسان خود کو ہلکا ہلکا محسوس کرتا ہے اور اس کی high vibration  ہو جاتی ہے .10 سے 15 منٹ کا مراقبہ آپ کی زندگی میں بہت ساری تبدیلیاں لاتا ہے ۔

⚛خوشبو کا استعمال:- Aromatherapy

خود کی healing کے لیے ایروما تھراپی قدیم ترین علاج ہے خوشبو کا استعمال آپ کے جذبات پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور جذبات کا تعلق ذہن سے ہے ذہن پرسکون ہوتا ہے تو انسان کے Behavior میں بدلاؤ آتا ہے اور ہماری vibration high کرتا ہے ۔

⚛حرکت:- Movement

حرکت میں برکت ہے چہل قدمی ،ورزش سوئمنگ، ایروبک ،یوگا ، ڈانس اور گھر کے کام کاج انسان کو جسمانی اور ذہنی طور پر مصروف رکھتا ہے ان تمام مصروفیت سے انسان کے خون کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے توانائی میں اضافہ ہوتا ہے کوئی منفی سوچ قریب نہیں آتی ہے اور  انسان ہشاش بشاش رہتا ہے حرکت سے انسان کے اندر neurochemicals ریلیز ہوتے ہیں جو کہ آپ کے موڈ کو boost کرتے ہیں ۔اپنی روزانہ کی مصروفیات کو باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھیں ۔

⚛خود کو بہتر تصور کریں

Visualize your higher self

دن میں کچھ گھڑی بیٹھ کر آپ یہ سوچیں کہ جو آپ چاہ رہے ہیں وہ ہو گیا ہے  جیسی زندگی آپ گزارنے کا سوچ رہے ہیں ویسے ہی زندگی کو visualize  کر کے محسوس کریں کہ آپ ترقی حاصل کر چکے ہیں ۔

⚛موسیقی سنیں :enjoy music

ایسی موسیقی سنیں جو آپ کے چہروں پہ مسکراہٹ لائے زندگی کی طرف متحرک کریں جنون اور جذبہ پیدا کریں اس سے آپ کی وائبریشن ہائی ہوتی ہے ۔

⚛منفی لوگوں سے دور رہیں

Make Physical Space From Negative People

اگر آپ اپنے ارد گرد کے ماحول سے پریشان ہیں تو ایسے ماحول سے خود کو دور رکھیں ایسے لوگوں سے دور رھیں جو آپ کو احساس کمتری ،ڈر اور خوف  کا احساس دلاتے ہیں برے رویے ،طنز ،ڈانٹ ڈپٹ ،حسد اور غیبت والے ماحول سے خود کو دور رکھیں ایسے لوگ جن میں منفی خیالات ہوتے ہیں وہ energy sucker

ہوتے ہیں جو آپ کی Vibration کو lowکر دیتے ہیں.

⚛لوگوں کو سراہیںAppreciate People

لوگوں کو سراہیں ان کے اچھے کاموں پر بدلے میں وہ خوشی محسوس کریں گے اور جو خوشی وہ محسوس کریں گے اس سے انکی vibration high  ہوگی۔ان کی خوشی سے آپ بھی خوشی محسوس کریں گے اور اس طرح سے آپ کی بھی وائبریشن ہائی ہوگی ۔خوشیاں بانٹنے میں برکت ہے ۔

⚛شکر گزار رہیں :-

Be Gratitude

شکر گزار رہیے ہر اس نعمت کا جو آپ کے پاس موجود ہے ہر اس چیز کا جو آپ کو بن مانگے ملی ہے شکر گزاری کی طاقت کو کم نہ سمجھیں۔۔۔۔۔ لکھیں روزانہ پانچ ایسی چیزیں ہیں جو آپ کوبن مانگیں ملی ہیں ۔صرف سات دن اس لکھنے کی مشق کو کریں دیکھیں آپ کی زندگی میں کتنی تبدیلی آتی ہیں اور آپ خود کو کتنا پرسکون اور خود اعتماد محسوس کریں گیں ۔

⚛نئی مہارت سیکھیں

Learn Something New

اپنی زندگی میں روز نیا کچھ کرنے کا سیکھیں آپ کا کوئی ایسا دن نہ ہو جس میں آپ کچھ نیا نہ سیکھیں یوٹیوب پر آن لائن کورسز ہوتے ہیں اس میں فری انسٹرکشن ویڈیوز ہوتی ہیں جس سے آپ ہر دن کچھ نیا سیکھ سکتے ہیں  ۔

⚛اپنے لطائف کو روشن کریں

open your chakras

توانائی کا بہاؤ پورے جسم میں موجود ہوتا ہے لیکن جہاں جہاں توانائی کا بہاؤ رک سا جاتا ہے وہاں بیماریاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں یہ بیماریاں  جسمانی روحانی اور دماغی ہوتی ہیں ۔مراقبے کے علاوہ اور بہت ساری مشقیں ہیں جو ان لطائف کو روشن کرتی ہیں ۔توانائی کا مسلسل بہاؤ آپ کی زندگی کو متحرک رکھتا ہے اور آپ  کی وائبریشن کو ہائی رکھتا ہے ۔

⚛کتابوں کا مطالعہ

Books Reading 

اچھی اور معیاری کتابوں کا مطالعہ آپ کی سوچ کو وسیع نظریہ دیتا ہے self development کی کتابیں آپ کے inner work پر کام کرنے کے لیے بہترین مواد فراہم کرتی ہے مثبت تبدیلیاں آپ کی زندگی میں پیدا ہوتی ہیں کتابیں آپ کی دوست ہوتی ہیں جو آپ کو پرسکون رکھتی ہیں ۔

⚛مشاغل اپنائیں :- 

Hobbies

اچھے اچھے  مشاغل اپنائیں جو آپ کو خوش اور مطمئن رکھیں باغبانی ،پینٹنگ۔محتلف کھیل  یا کچھ نئے تخلیقی کام کرنا یوٹیوب سے اپنے مشاغل کے مطابق نئ نئ ٹیکنیک سیکھ کر تخلیقی کام سر انجام دینا دماغی طور پر آپ کو صحت مند رکھتا ہے ۔

⚛پرسکون نیند لیں

 Take a Deep Sleep

دن میں سات یا آٹھ گھنٹے کی نیند مکمل طور پر لیں جس سے آپ کی وائبریشن ہائی ہوتی ہے نیند سے آپ کی توانائی کا ذخیرہ بڑھ جاتا ہے اور بہتر انداز سے اپ اپنے معاملات کو سرانجام دے سکتے ہیں ۔

⚛تازہ سبزیاں اور پھل لیں

Fresh Fruits and Vegetables

تازی سبزیاں اور پھل آپ کی انرجی کو Boost کرتے ہیں مختلف قسم کے وٹامنز آپ کو طاقت دیتے ہیں اور یہ طاقت آپ کی ذہنی اور جسمانی طاقت کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے جب ذہن اور جسم دونوں طاقتور ہوں گے تو آپ کی وائبریشن بھی ہائی ہوگی۔

⚛قدرت سے قریب تر رہیں

spend time in nature

قدرت کے ساتھ وقت گزارنے سے اپ کائناتی انرجی کے ساتھ جڑ جاتے ہیں ۔۔ باغ میں چہل قدمی کریں ہرے بھرے درختوں ، پودوں اور پھولوں کا نظارہ کریں۔ پرندوں کی چہچہاہٹ سنیں، تازی ہوا میں سانس لیں، ننگے قدموں گھاس پر چلیں کیونکہ قدرت میں ہی خالص اور مثبت توانائی ہے ۔

⚛ہائیڈریٹ رکھیے

Stay Hydrated

خود کو چاک و چوبند رکھنے کے لیے پانی کا کثرت سے استعمال کیجئے پانی ا کے جسم کی کثافتوں کو صاف ستھرا کرتا ہے اور توانائی کا بہاؤ قائم رکھتا ہے اور اپ کی ہائ وائبریشن کو پروموٹ کرتا ہے ۔

⚛قہقہے لگائیں

 Laugh Activity

ایسے لوگوں یا دوستوں میں رہیں جن کا حس مزاح اچھا ہو اور جن کی باتوں سے آپ قہقہے لگانے پہ مجبور ہو جائیں یا پھر ایسے کامیڈی شو دیکھیں۔ کبھی کبھار بلاوجہ بھی قہقہے لگائیں ۔قہقہے لگانے کے لیے کسی وجہ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اونچے قہقہے  آپ کی توانائی کو بڑھاتے ہیں ۔

⚛ذہن میں روز نامچہ تیار کریں ۔

Do Daily Note writings in mind

روز رات کو سوتے وقت اور صبح اٹھتے وقت اپنے ذہن میں ان کاموں کو دہرائیں جو آپ کو مکمل کرنے ہیں اگر ذہن میں یاد نہ رہے تو اسے لکھ کر یاد رکھنے کی کوشش کریں اس طرح آپ ذہنی طور پر مصروف بھی رہیں گے اور آپ کا ہر کام وقت پر ہو جائے گا جس سے  آپ ذہنی آسودگی حاصل کریں گے اور اپنے مقصد کی طرف بڑھتا شروع ہو جائیں گے اس روز نامچے میں لکھنے سے پہلے ان باتوں کو ضرور یاد کریں کہ کون سی ایسی چیز ہے جو آپ کی وائبریشن کو ہائی کرتی ہیں اور کون سی ایسی چیزیں ہیں جو اپ کو منفی رجحانات کی طرف لے جاتی ہیں آپ کو کیا کرنا ہے اور کیا کام نہیں کرنا ہے ان باتوں کی طرف خصوصی طور پر دھیان رکھیں ۔

⚛الفاظ کی طاقت کو جانیں

Know the Power of Word

روز صبح اٹھ کے اپنے لیے کوئی مثبت الفاظ یا جملہ دہرائیں اپنی سوچ اور خیالات میں اس مثبت جملے کو بٹھائیں جو آپ زندگی سے چاہتے ہیں ان الفاظوں کو دہرائیں آپ کے الفاظوں کی فریکونسی کائنات سے جڑ جاتی ہے اور یہی فریکونسی جب واپس لوٹتی ہے تو آپ کے مقاصد کے مطابق تمام رہنمائی آپ کے سامنے لا کے رکھ دیتی ہے مثبت جملے دہرائیں

میں خوبصورت ہوں، میں صحت مند ہوں، میں طاقتور ہوں، میں چاہنے کے قابل ہوں، مجھے خود پہ بھروسہ ہے ،میں پرامن ہوں ،

ایسے مثبت  جملے آپ کی توانائی کو بڑھاتے ہیں ۔

⚛جنرل بنائیں

Make a Journal

ایک ایسی ٹیکنیک جو آپ کی لا شعور کی سطح کو بہت بلند کرتی ہے وہ ٹیکنیک ہے Journaling ……..یہ ایک ایسی ٹیکنیک ہے جس کے لکھتے لکھتے آپ کی لاشعور کی سطح بلند ہوتی جاتی ہے بہت سے ایسے سوالات جن کے جوابات اس وقت آپ کو نہیں ملتے لیکن جرنلنگ کے دوران آپ کو آپ کے سوالات کے جوابات ملنا شروع ہو جائیں گے جب آپ پچھلی طرف اپنے پیپرز کو لکھا ہوا دیکھیں گی تو سوچیں گے کہ میں اس وقت کیا سوچا کرتی /کرتا تھی/تھا  جیسے جیسے آپ اگے کی طرف بڑھیں گیں  آپ کو خود محسوس ہوگا کہ اپ کی سوچ گہرائی کی طرف جا رہی ہے ۔

⚛مثبت لوگوں کے ساتھ وقت گزاری

Spend Time With Positive People

ایسے لوگ کے درمیان بیٹھے ہیں جو مثبت سوچ کے حامل ہوں اور جن کا اورا  اتنا مضبوط ہو کہ آپ خود کو پرسکون محسوس کریں مثبت لوگوں میں بیٹھ کرگھبراہٹ  کا شکار نہیں ہوں گے بلکہ مطمئن رہیں گے اور آپ کی سوچ کا نظریہ وسیع ہو جائے گا۔

⚛پریشان ہونا چھوڑ دیں

Stop Worrying

ایسی چیزوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں جو اپ کے کنٹرول میں نہ ہو جیسے کسی کی زبان کو بند کر دینا ،مہنگائی کو روکنا، ٹریفک کو کنٹرول کرنا ،ان بلا وجہ باتوں کو نہ سوچیں نہ ان پر غصہ کریں ۔جن حالات کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں اس کے بارے میں سوچنا اور پریشان ہونا چھوڑ دیں ۔یہ کہنا تو آسان ہے کہ پریشان نہ ہوں لیکن ذہن کو بار بار یہ اطلاع دیتے رہیں کہ جو چیز میرے اختیار میں نہیں اس کے بارے میں کیا سوچنا تو لاشعور میں یہ بات جاتی ہے اور انسان آہستہ آہستہ طمانیت کے احساس سے سرشار ہو جاتا ہے ۔

⚛معاف کرنا سیکھیں Forgiveness

غصہ انتقام نفرت یہ سارے ایسے بوجھ ہیں جن کے ساتھ چلنا مشکل امر ہے دماغ ان باتوں کی طرف الجھا رہتا ہے جس کی وجہ سے انسان دوسرے کاموں کے لیے متحرک نہیں رہتا ہے جب آپ لوگوں کو معاف کرنا شروع کر دیں گے تو آپ کے اپنے اوپر سے ہی بوجھ اترنا شروع ہو جائے گا پر آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے ۔

⚛ریکی ہیلنگ

 Reiki Healing

ریکی انرجی کی ایک قسم ہے جو اپ کی توانائی کو بیلنس کرتی ہے اورviberation high کرکے آپ کے اورا کو مضبوط کرتی ہے کسی پروفیشنل ریکی ماسٹر کے ذریعے اپنا علاج کروائیں جو آپ کو دماغی  سکون کے ساتھ ساتھ آپ کے چکراز کو بھی heal کرے گا اور توانائی کا بہاؤ بڑھ جائے گا

~~~کائنات کی ہر چیز توانائی سے بنی ہوئی ہے ہر چیز حرکت میں ہے ہر چیز کی اپنی ایک فریکونسی ہے آپ کی سوچ، خیالات اور اپ کے  عقائد بھی انرجی ہیں اور یہ تمام خیالات کی بھی اپنی انرجی ہے اور یہ تمام خیالات اپنی فریکونسی کے مطابق حرکت پذیر ہیں ۔کیا ہوتا ہے کہ جب آپ  اپنی وائبریشن کو ہائی کرتے ہیں اپنی سوچوں کو اپنے خیالات کو ؟

ہم high vibration کے ذریعے ان تمام چیزوں کو اپنی طرف attract کرتے ہیں جن کی ہمیں چاہت ہوتی ہے اور یہی سبب ہے کہ ہم خوش رہتے ہیں اور ایک وقت ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنی اصل حقیقت کی جانب لوٹ جاتے ہیں ۔جتنی جتنی high vibration ہوتی جاتی ہے اپ کا وجدان بڑھتا جاتا ہے حقیقی  خوشی کو پا لیتے ہیں اور آخرکار  آپ بھی Enlightened Person کی صف میں شامل ہو جاتے ہیں

# Tabassum Sehr

🔯♻🔯♻🔯♻🔯♻🔯

Loading