Daily Roshni News

کامیابی کا راز۔۔۔انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی( آسٹریا)

کامیابی کا راز

انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی( آسٹریا)

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی )ایک نوجوان کی شادی قریب تھی وہ خاندان کے ایک ایسے بزرگ کے پاس گیا جن کی شادی کامیاب ترین سمجھی جاتی تھی کہ ان سے کامیاب شادی کا راز پا لے-

بزرگ نے نوجوان کو کامیاب شادی کا راز یہ بتایا کہ ہم نے شروع دن سے اختیارات تقسیم کر رکھے ہیں-

چھوٹے معاملات میں بیگم کی چلتی ہے اور بڑے ایشوز پر میری رائے معتبر سمجھی جاتی ہے۔۔۔

انکل میں کچھ سمجھا نہیں۔۔۔؟

مطلب یہ کہ گھر کا سودا سلف، چیزوں کی ترتیب، گارڈن میں پھولوں کا رنگ، وہ کیا پہنے گی، میں کیا پہنوں گا، بچے کیا پہنیں گے، گھر سے باہر کب اور کہاں کھانا کھانا ہے، میری سیلری کہاں خرچ ہو گی، کس کے ساتھ نبھاہ کے رکھنی ہے کس پڑوسی کے ساتھ بگاڑ کر رکھنی ہے، گھومنے کب اور کس جگہ جانا ہے، یہاں تک کہ ٹیلیویژن پر کیا دیکھنا ہے۔۔۔۔ اسطرح کے سب چھوٹے چھوٹے کاموں پہ تمام فیصلے بیگم کرتی ہے، اسکی چلتی ہے۔

انکل پھر آپ کی رائے۔۔۔؟؟

بیٹا، امریکہ اور چین کے تعلقات، عالمی جنگ، پٹرول مہنگا ہونے کے دنیا پر اثرات، موسمیاتی تبدیلی، روس‏ یوکرائن جنگ وغیرہ جیسے بڑے امور پر میری رائے معتبر سمجھی جاتی ہے-

میں بس ایسے ایشوز پر ہی رائے دینے کا مجاز ہوں-

اور یہی ھماری کامیاب شادی کا راز ہے۔۔!

منقولات

Loading