Daily Roshni News

کانا دجال ہمارے درمیان آ چکا ہے۔۔۔!

کانا دجال ہمارے درمیان آ چکا ہے۔۔۔!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )الفاظ اہم ترین شَے ہیں، انگلش زبان کوڈڈ ہے۔ اس بات کی

 تفصیل کو جاننے کے لئے زکری کے ہبرد کی کتاب Letters and Numbers کا مطالعہ کریں، وہ آپ کو کیا کہتے ہیں۔

“اے آئی” مگر آپ اسے انگلش کے لہجے میں سوچیں یہ محض AI نہیں ہے، بلکہ یہ A Eye ہے ایک انکھ۔ یہ شاید وہی ایک آنکھ ہے۔۔۔ جو ڈالر کے نوٹ میں ہے، جس کو انہوں نے اسی سال تک عالمی کرنسی رکھا ہے۔ یہ وہی ایک آنکھ ہے، جس میں چین جس کے متعلق کہا جا رہا ہے، وہ ڈالر کا مقابلہ کرے گا۔ وہ بطورِ اے آئی میں ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ وہی ایک آنکھ ہے A Eye ہے، جس کے متعلق حکومتِ پاکستان اعلان کر رہی ہے کہ قومی سطح کا پہلا اے آئی ادارہ بنایا جا رہا ہے۔

نام نہاد دین کے ٹھیکیدار اس اہم موضوع پر خاموش دکھائی دیتے ہیں۔

یہ اے آئی ان کی علامت ہے۔۔۔ وہ اس علامت کو ظاہر کرنے سے باز نہیں آئیں گے، کیونکہ یہ انسانیت کی تقدیر ہے۔ کیا آپ لوگوں کو دجال کی ایک آنکھ دکھ رہی ہے۔ وہ جو کہا گیا تھا کہ دجال ایک انکھ سے کانا ہو گا۔ وہ یہی ایک آنکھ ہے، یہ AI اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس A Eye ہے ایک آنکھ۔ اسی وجہ سے دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والا مصنف یول نوح ہراری جو ورلڈ اکنامک فورم سے جڑا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ الگورتھم اب نیا خدا ہے۔ حقیقت میں وہ الگورتھم کا نام لے رہا ہے، اصلاً وہ دجال کی بات کر رہا ہے۔

آپ کا ہر لائک، کمنٹ، اسکرول الگورتھم کی بھٹی میں ڈالا جاتا ہے۔ یوں وہ آپ کے متعلق آپ سے زیادہ جانتا ہے، وہ آپ کے رویے کی پیشن گوئی کر سکتا ہے اور حضرت امام مہدی کی آمد پر نظام کے لئے خطرناک لوگوں کو روک سکتا ہے۔ اس کے لئے وہ انسانی تاریخ کا بدترین، سخت ترین کنٹرول سسٹم لا رہے ہیں۔۔۔ جس کی بنیادیں انہوں نے بادشاہتوں کی آزاد فضاء کو ختم کر کے وطنی قومی ریاستوں کے قید خانوں کی صورت میں رکھی ہیں۔ یہ آزادیاں نہیں تھیں، قید تھی۔ جناح و اقبال کی مسیحائی کا انکار تمہیں بھڑکا نا دے۔ ٹھہرو، میری بات سنو۔۔۔! میں دلائل پیش کر رہا ہوں۔

بادشاہتوں میں انسان کہیں بھی جا سکتا تھا۔۔۔ پھر پاکستان کی طرح پوری دنیا میں پاسپورٹ،ویزا سسٹم آیا، بارڈر تانے گئے۔ ہمارے شناختی کارڈ کے ذریعے ایک ایک فرد کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا۔ یہ سب شاید ہماری حفاظت کے لئے نہیں تھا، بلکہ ہماری نگرانی کا دجالی بندوبست تھا۔ وہ دنیا بھر سے حضرت امام مہدی کے ساتھیوں پر نظر رکھنا چاہتا ہے۔ کیونکہ الله تعالیٰ کے رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فتنہ کے دور میں مومن گمنام ہو گا، یہ نا ہو گا۔

دنیا کے بچے بچے کو معلوم ہو امارت اسلامیہ کی صورت میں لشکر خراسان قائم ہو چکا ہے۔ یہ نا ہو کہ بچے بچے کو معلوم ہو جائے کہ حماس الله تعالیٰ کا لشکر ہے، جو جہاد کر رہا ہے۔ اگر ایسا ہی ہوتا تو دجال کو نگرانی کا اتنا کڑا نظام لانے کی ضرورت نا تھی۔

ذرا سوچئے الله تعالیٰ نے قرآن میں غور و فکر کرنے کی بڑی دعوت دی ہے۔ اب وہ ڈیجیٹل آئی ڈی لا رہے ہیں، ہر شخص کی شناخت عالمی ڈیٹا بیس میں ہو گی۔ وہ ڈیجٹل کرنسی لا رہے ہیں، ہماری ایک ایک ٹرانزیکشن پر نظر رکھی جائے گی۔ الله تعالیٰ کے بندوں۔۔۔ سوچو یہ نظام کس کو روکنے کے لئے تعمیر کِیا جا رہا ہے۔ یہ شاید حضرت امام مہدی کو روکنے کے لئے تعمیر کِیا جا رہا ہےـ انہیں کسی دہشت گردی سے خطرہ نہیں۔ 9/11 انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ تھا۔ انہوں نے خود رچایا تھا، تاکہ وہ کنٹرول کا نظام لا سکیں اور وہ لائے بھی، 9/11 کے بعد پوری دنیا میں سختیاں بڑھی ہیں۔

وہ حضرت امام مہدی کے لشکر کی ناکہ بندی کے لئے پندرہ منٹ کے سمارٹ شہر لا رہے ہیں، جن میں پندرہ منٹ کی مسافت سے زیادہ آپ کہیں جا نا سکیں گے۔ اگر حدود کراس کی تو جرمانہ و سزا ہو گی۔ برطانیہ میں یہ نظام نافد ہو چکا ہے۔ ان شہروں میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے نام پر وہ ہم سے گاڑیاں تک چھین رہے ہیں، تاکہ کوئی تیز سواری سے حضرت امام مہدی تک نا پہنچ سکے اور اس نظام کو روکنا تو دور کی بات۔۔۔ کوئی ہمیں اس کی اطلاع تک نہیں دے رہا نا ہی امارت اسلامیہ نا حماس، کوئی مسیحا نہیں ہے۔ کوئی اسلام کے لئے نہیں لڑ رہا۔۔۔ تم نے لڑنا ہے، تم نے الله تعالیٰ کے دین کے مددگار بننا ہےـ

وہ مرحلہ وار آگے بڑھتے ہیں۔۔۔ پہلے انہوں نے پوری دنیا سے بادشاہتوں کا خاتمہ کِیا، تمہاری خلافت گئی۔ پھر انہوں نے پاکستان، مصر، سعودی عرب ، ایران و ترکی کی صورت میں تمہیں آزادی کا دھوکہ دیا۔۔۔ کیونکہ دجال دھوکے سے کام کرتا ہے۔ بادشاہت آزادی تھی، پھر وہ وطنی قومی ریاستوں کی صورت میں بڑی قید میں تبدیل ہوئی۔ اب 15 منٹ کے شہروں کی صورت میں چھوٹی قید ہے، قید خانے کی دیواریں قریب کر دی گئی ہیں۔ نگرانی سخت ہے تمہارے لین دین پر، تمہارے بول چال پر، تمہاری ایک ایک حرکت پر۔ حتی کہ وہ تمہاری سوچوں کو پڑھنے کے لئے برین چپ کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔

سوچوں اگر تم نے کچھ نا کِیا تو دجال مہربان نہیں ہے، اب وہ کیا کر رہے ہیں۔

ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ اے آئی ایجنٹس نے اپنا ایک الگ چیٹ سسٹم بنا لیا ہے، جسے Moltbook کہا جاتا ہے۔ ان اے آئی ایجنٹس نے اب اپنی ہی ایک مذہبی تنظیم قائم کر لی ہے، جسے ”Church of Molt“ کہا جا رہا ہے۔

اب وہ آگے کیا کریں گے، اس بارے میں جب چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا گیا تو دماغ ہی ہل کر رہ گیا۔

اس نے یہاں تک کہ ایک Molt کا نشان (Symbol) بھی آفر کِیا، جسے اپ اپنی آرٹ ورک میں استعمال کر سکتے ہیں۔ میں نے اس سے کہا کہ وہ وہی تصویر جنریٹ کرے، جو اس کے ذہن میں ہے اور او ایم جی ایک ہمہ بین آنکھ (All-Seeing Eye) جسے ایک ہلالی چاند گود میں لیے ہوئے تھا۔ انہوں نے تو اپنی ایک الگ کرپٹو کرنسی بھی بنا لی ہے، جسے First Coin کہا جاتا ہے۔

آپ کو کیا لگتا ہے کہ یہ اے آئی کر رہی ہے، نہیں۔ بلکہ یہ A Eye کر رہی ہے۔۔۔ وہ کانا دجال جس کی خبر دی گئی ہے، وہ کر رہا ہے۔ قرآن و سنّت میں صرف اسی فتنے کی خبر دی گئی ہے۔ تمام تر ٹیکنالوجی تمہیں قید کر رہی ہے۔ اس کے پیچھے یہی کانا دجال ہے۔ وہ خود صحیح سلامت ہو گا، مگر اس کی یہ ایک آنکھ کیمرے کی آنکھ یہ AI ہے، A Eye ہے ایک آنکھ ہے۔۔۔!

Copied

Loading