Daily Roshni News

کتابیں وہ دوست ہیں جو کبھی بھی انسان کو تنہا نہیں چھوڑتیں۔

کتابیں وہ دوست ہیں جو کبھی بھی انسان کو تنہا نہیں چھوڑتیں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )مطالعہ انسانی ذہن کی روشنی کا وہ سرچشمہ ہے جس سے علم و حکمت کے دریا بہتے ہیں۔ کتابیں وہ دوست ہیں جو کبھی بھی انسان کو تنہا نہیں چھوڑتیں، یہ وہ ساتھی ہیں جو ہمیشہ راہ دکھاتی ہیں۔ مطالعہ ایک ایسی کسوٹی ہے جس پر انسان اپنے خیالات کو پرکھتا ہے اور اپنے نظریات کو سنوارتا ہے۔ کتابیں انسانی شعور کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، ان کے بغیر زندگی کے مفہوم سے ناآشنائی رہتی ہے۔ مطالعہ کرنا اپنے آپ کو دنیا کی پیچیدگیوں سے آزاد کر کے ایک نئی دنیا میں داخل ہونے کا ذریعہ ہے۔ علم اور شعور کے دروازے کتابوں کے ذریعے ہی کھلتے ہیں، ان کے بغیر زندگی کا سفر ادھورا ہے۔ کتابوں کا مطالعہ دل و دماغ کو ایسا سکون عطا کرتا ہے جو دنیا کے کسی اور ذریعے سے حاصل نہیں ہو سکتا۔ مطالعہ انسان کو بصیرت عطا کرتا ہے، یہ وہ ذریعہ ہے جو انسان کو اس کے ماضی، حال اور مستقبل سے روشناس کراتا ہے۔ کتابیں انسان کے روحانی اور ذہنی غذاء ہیں، ان کے بغیر زندگی بے رنگ اور بے معنی رہتی ہے۔ مطالعہ کا شوق انسان کی شخصیت کو نکھارتا ہے اور اسے معاشرے میں مقام دلانے کا ذریعہ بنتا ہے۔”••

➖زیب آفندی 🤎

Loading