Daily Roshni News

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد

ہالینڈ(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نیوز ڈیسک)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو سلطان آف جوہر کپ (ملائیشیا) میں شاندار کارکردگی پر دلی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

پاکستان جونیئر ٹیم نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان ملائیشیا کو 7–2 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر اپنی شاندار فارم اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جونیئر ٹیم کی یہ کامیابی پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں نے جس اعتماد، مہارت اور ٹیم ورک کے ساتھ کھیل پیش کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن، ٹیم مینجمنٹ اور تمام کھلاڑی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے سخت محنت، نظم و ضبط اور جذبے کے ساتھ میدان میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نوجوانوں کو مناسب مواقع، تربیت اور حوصلہ افزائی دی جائے تو پاکستان ایک بار پھر ہاکی کے عالمی نقشے پر اپنی بادشاہی قائم کر سکتا ہے۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تمام اراکین نے بھی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹیم مستقبل کے مقابلوں میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور قوم کے لیے مزید فتوحات سمیٹے گی۔

اختتام پر صدر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ملک بھر میں جونیئر سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے سرگرم ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

 جاری کردہ:

میڈیا سیل، کراچی ہاکی ایسوسی ای

Loading