ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔کرب)1993-94 ہمیں ثمینہ پیر زادہ کی ہدائیت کاری میں بننے والا پہلا ڈرامہ سیریل “کرب” جسے پروڈیوس بھی ثمینہ کے پروڈکشن ہائوس نے کیا۔ ڈاکٹر ڈینس آئیزک نے کیا شاندار اور اپنے وقت کے لحاظ سے قدرے بولڈ اسکرپٹ لکھا۔ ثمینہ کی بے ساختہ اداکاری اور بےباک ہدائیت کاری ڈرامے کی جان تھی۔ شبیر جان نے اپنے کردار سے بھر پور انصاف کیا۔ دیگر کاسٹ میں آغا طالش، احسن طالش ، ساشا (جنہوں نے بہت کم لیکن عمدہ اداکارہ کی چند ہی ڈراموں میں), عمران پیر زادہ، اور ایک لڑکی جو ثمینہ اور شبیر کی زندگی میں آتی ہے اور ان کے ساتھ رہنا شروع کر دیتی ہے یہ کردار جس لڑکی نے بہت اچھے سے ادا کیا اس کا نام تو نہیں معلوم نا ہی انہیں بعد میں کسی ڈرامہ میں دیکھا، اور ناعمہ خان شامل تھے۔دونوں بچوں نے بھی کیا خوب اداکاری کی تھی۔ نجی پروڈکشنز خصوصاً لاہور مرکز سے نجی پروڈکشنز میں سے یہ ڈرامہ انتہائی اچھے معیار کا تھا۔