Daily Roshni News

کلر سائیکلو جی۔۔۔آپ کا پسندیدہ رنگ کھولے دل کا راز

کلر سائیکلو جی

آپ کا پسندیدہ رنگ کھولے دل کا راز

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔کلر سائیکلوجی۔۔۔آپ  کا پسندیدہ رنگ کھولے دل کا راز)آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے ….؟

 آپ کی کامیابی کس رنگ سے وابستہ ہے ….؟

 کون سارنگ آپ کے موڈ کو خوش گوار بنا سکتا ہے ….؟

 آپ کے تعلقات کسی رنگ کی وجہ سے بہتر یا خراب ہو سکتے ہیں ؟

یہ اور اس موضوع پر بہت کچھ روحانی ڈائجسٹ کے نئے سلسلہ وار مضمون کلر سائیکلوجی میں….. …

زندگی پر رنگوں کے اثرات کے بارے میں جانیے اور صحت ، حسن ، خوشیوں اور کامیابیوں کی طرف قدم بڑھائیے

رنگوں کا انسانی تہذیب و تمدن کے ساتھ ساتھ انسانی شخصیت سے بھی گہرا تعلق ہے۔ کلر سائیکالوجی کے قارئین کے لئے یہ بات نئی نہیں ہے ۔ مگر ہم شعوری طور پر رنگوں کی موجودگی کے اثرات یا عدم موجودگی کا ادراک نہیں کر پاتے۔ تو آج کلر سائیکالوجی میں آپ سے ایک دلچسپ سروے شئیر کر رہے ہیں۔ اس کا تعلق آپ کی شخصیت کے ہڈن کلر (Hidden Color)سےہے۔ رب کا ئنات نے ہر فرد کو انفرادیت بخشی ہے اور یہ ہڈن کلر ہر فرد کو وہی انفرادیت دیتے ہیں جو اس کی فطرت کا حصہ ہوتے ہیں۔ ہمارا پسندیدہ رنگ انہی ہڈن کلرز میں سے ایک ہوتا ہے۔ یہ ہڈن کلر نا صرف مزاج بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ افراد کے سماجی اور باہمی تعلقات نبھانے کی صلاحیت کس حد تک ہے۔

یہ بھی بتائیں کہ اس پسندیدہ رنگ کا تعلق اطراف یا ماحول میں موجود حالیہ غالب رنگ سے نہیں ہوتا۔ اس کی وضاحت آسان زبان میں اس طرح ہے کہ حالیہ لمحے کے مطابق واقعات ، حادثات اور ماحول کی مناسبت سے انسانی اور اپر حاوی رنگ کچھ اور طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماحول کو ساز گار بناتے ہیں یا پھر خلاف کر دیتے ہیں۔

ہر فرد کی انفرادیت کا تعلق اس چھپے ہوئے رنگ میں ہے ہر طور سے اس فرد کے اورا میں موجود رہتا ہے۔

مخفی رنگ کے اثرات محبت ، انسیت دوستی دشمنی کی بنیاد رکھتے ہیں۔ اچھی پارٹنر شپس بنتی ہیں اور نسل در نسل منتقل ہونے والی لڑائیاں بھی۔

اس باب میں ہم یہاں ان میں سے ایک رنگ کا ذکر کر رہے ہیں۔

سرخ رنگ کی بھر پور توانائی، سبز رنگ کی ٹھنڈک، تو نیلے رنگ کا پر سکون احساس کو جہاں زندگی کے ہر پہلو پر محسوس کیا جا سکتا ہے تو دل کے معاملات پر کیوں نہیں۔ ہم کیا سوچتے ہیں، ہم کیا چاہتے ہیں ، ہم کن لوگوں کو پسند کرتے ہیں ان سب کے پیچھے ہماری سوچ پہ حاوی رنگ نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

حال ہی میں کلر سائیکالوجسٹ کے تحت امریکہ ایک مطالعاتی سروے کیا گیا۔ جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ دلوں سے تعلق رکھنے والے رشتے کیا پسندیدہ رنگ سے متاثر ہوتے ہیں اور یہ بھی کہ کسی کے محبت کرنے کی صلاحیت کو جانچا جا سکتا ہے ….؟

رنگ گلابی ایک غیر مشروط محبت :گلابی رنگ جن کا پسندیدہ ہے وہ کچھ خاص ہوتے ہیں۔ یہ محبت کے اسیر ہیں۔ بے لوث خلوص دل سے چاہنے والے اور کئی بار سچی محبت کے متلاشی بھی یہی افراد ہوتے ہیں۔ لینے سے زیادہ دینے پر یقین ر یقین رکھنے والے یہ افراد محبت کے لئے خودی کو قربان کرتے ہیں۔ ان افراد کا اعتماد، اپنی محبت پر بھروسہ ، مثبت سوچ اور ان کی بے لوث غیر مشروط سچی محبت ان کے باہمی رشتے کو بہت مضبوط بناتی ہے۔

رنگ سیاہ ایک پر سرار محبت :کلر سائیکولوجی کے مطابق سیاہ رنگ کو پسند

کرنے والے حامل افراد کی شخصیت ایک ایسی بند کتاب کی مانند ہوتی ہے۔ جو اپنے اندر ان گنت خفیہ راز پوشیدہ رکھتے ہیں۔ زندگی کی دیگر معاملات کی مانند محبت کے معاملے میں بھی ایسے لوگ نہایت پر سرار نظر آتے ہیں۔ ہر رشتے کی طرح اس نازک رشتے میں بھی یہ لوگ اپنے جذبات کو کسی بھی صورت عیاں نہیں ہونے دیتے۔ محبت بھر پور طریقے سے بدلے کی امید رکھے بغیر کھلے دل سے دینے کا نام ہے۔ لیکن سیاہ رنگ کی سیاہی محبت کی کرنوں کو ظاہر ہونے نہیں دیتی۔ یعنی ایسے افراد کی شخصیت اپنی محبت کے آگے بھی بند رہتی ہے۔ اس کا ایک فائدہ خود ان کی زات کو تو یہ پہنچتا ہے کہ وہ محبت میں ناکامی کی صورت میں زیادہ چوٹ اور تکلیف سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ دوسری جانب ان سے محبت کرنے والے ان کے بھر پور اظہار اور جذبات کو سمجھنے اور محسوس کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

رنگ نارنجی ایک بے ساختہ محبت :دل میں پنہاں محبت کو لفظوں میں ڈھال کر ظاہری صورت میں عیاں کس طرح کیا جاتا ہے۔ یہ کوئی ان سے سیکھے ۔ اپنی باتوں سے ہی نہیں بلکہ اپنی شرارتوں اور شوخیوں سے بھی دیوانہ بنا دینے کی خداد دا صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ان افراد کے مطابق زندگی ہلچل شور روشنیوں کا نام ہے۔

جہاں رات کبھی نہیں آتی۔ جن افراد کا پسندیدہ رنگ نارنجی ہے۔ ان کے دل کے معاملات بہت خوبصورت رہتے ہیں ۔ نہ تحائف دینا بھولتے ہیں اور نہ ہی لینا بھولتے ہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق نارنجی رنگ کے حامل افراد زندگی سے بھر پور ہوتے ہیں۔ ان کی محبت بھی کھلی فضا کی مانند ہر قید سے آزاد رواں دواں رہتی ہے۔ لابالی پن اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے یعنی وفاداری کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی ۔ ان کی بے اختیار چھلکنے والی محبت ایک طرف سحر میں مبتلا کرتی ہے تو دوسری طرف ان کے چاہنے والوں کی طویل فہرست ان سے جڑے لوگوں میں عدم تحفظ بھی پیدا کر دیتی ہے ۔ اس لئے بہت زیادہ رومینٹک ہونے کے باوجود ان سے ان سے سچی محبت کرنے والے لوگ بھی بہت کم ہوتے ہیں۔ اور اگر قدرت مہربان ہو جائے تو پھر اپنے وجدان پر بھروسہ کرنے والے ہی ان سے محبت کرتے ہیں۔ ان افراد کی پر جوش اور اپنے سحر میں جکڑ لینے والی محبت کی وجہ سے ان کے ساتھ رہنے والے اپنے اندر ایک نیا جوش اور ولولہ الغرض زندگی کی نئی لہر مدوڑتی ہوئی محسوس کرتے ہیں۔ نئی نئی جگہوں پہ جانا ، نت نئے لباس زیب تن کرنے اور نئے نئے کھانے کھانے کا شوق پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ ہی نہیں نہایت باتونی بھی ہو جاتے ہیں۔

رنگ سبز ایک معتدل اور با اعتماد محبت پسندیدگی کے لحاظ سے امریکہ میں کئے گئے سروے میں دوسرا مقبول اور پسندیدہ رنگ سب ہے۔ سبز ایک ایسا متحرک رنگ جو نہ صرف ترقی تجدید ، اور موسم بہار کی علامت ہے بلکہ توازن اور ہم آہنگی سے بھی سر شار ہے۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے لوگ صرف اپنی بیرونی زندگی میں ہی نہیں بلکہ اپنی باطنی زندگی میں بھی توازن رکھنا پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ کی نظر میں کوئی ایسی شخصیت سمائی رہتی ہے جس کا پسندیدہ سبز رنگ ہے تو یقینا ان کے ہر فیصلے میں دل و دماغ کا ایک

متوازن کردار نظر آئے گا۔اس کا مطلب ….؟؟؟؟

اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے رنگ کے حامل افراد محبت کے معاملات میں دل کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ جو کہ ایک مثبت خاصیت ہے۔ ان کی شخصیت ایسے لوگوں کے لئے نہایت مضبوط سہارا بنتی ہے جو نہایت جذباتی ہوتے ہیں۔

اگر آپ کی پسند واقعی سبز رنگت کی حامل ہے تو ان کے ہالے میں آپ خود کو محفوظ محسوس کریں گے۔

رنگ سرخ ایک بھر پور محبت :سرخ رنگ جوش اور جذبے کا رنگ ہے۔ وہ لوگ جو ایک پاور فل لائف پارٹنر کے متلاشی ہیں ان کے لیے سرخ رنگ کے حامل افراد سے

زیادہ بہتر کوئی نہیں ہو سکتا۔ انہیں رشتوں کو توازن میں رکھنا خوب آتا ہے۔ مگر غصہ ناک پردھرا رہنے کی وجہ سے اکثر ان سے محبت کرنے

والے کنفیوژن میں رہتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کی – زندگی انتہائی متحرک ہوتی ہے۔ ایک خاص قسم کا جوش اور توانائی ان کے ہر کام میں نظر آتی ہے۔ لیکن دیگر معاملات کی طرح محبت میں بھی بعض اوقات انتہا پسندی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

رنگ نیلا ایک خاموش محبت :جن کا پسندیدہ رنگ نیلا ہوتا ہے ان کی وفا پر شک نہیں کی جاسکتا۔ نیلگوں سمندر کی طرح خاموش ، گہری اور دل میں اتر جانے والی محبت کرتے ہیں ۔ یہ افراد اپنے محبوب کے ساتھ شوروغل ، ہنگاموں سے دور کسی پر فضاء پر فضا مقام پر کینڈل لائٹ ڈنر کرتے نظر آئیں گے۔ بس محبت کے اظہار کے لئے لفظ ڈھونڈتے

رہتے ہیں۔ مگر کو تا ہی نہیں کرتے۔ نیلا ایک نہایت پر سکون ، مذہبی اور دانشورانہ رنگ مانا جاتا ہے۔ محفل کتنی ہی شوخ و چنچل کیوں نہ ہو جن لوگوں کی شخصیت کے ہڈن کلرز میں نمایاں نیلے رنگ کی خصوصیات ہیں وہ اس محفل میں بھی نہایت پر امن اور خاموش شخصیت نظر آئیں گے۔ قدیم روایات سے جڑے اور کچھ ایسی ہی روایتی سوچ کے بھی مالک ہوتے ہیں اسی وجہ سے نہ تو ہر کسی سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور نہ ہی ایک دم سے کسی کے اوپر حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ یعنی ایک سچے اور قابل بھروسہ لائف پارٹنر بننے کی ساری خوبیاں نیلےرنگ میں پوشیدہ ہوتی ہیں۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ  مارچ 2019

Loading