Daily Roshni News

کمیونٹی سینٹر میں نماز تراویح کا تسلسل جاری۔

دی ہیگ، کمیونٹی سینٹر میں نماز تراویح کا تسلسل جاری

فرینڈز آف روشنی فورم کے رکن چوہدری اصغر نے

 نمازیوں کی تواضع کے لئے مٹھائی پیش کی ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی) رمضان المبارک کے رحمتوں اور برکتوں سے معمور مہینے میں مسلمان شب و روز اس کے فیوض و برکات  سمیٹنےمیں مصروف عمل ہیں مساجد اور اسلامی مراکز میں نماز تراویح کی ادائیگی کے لئے مسلمان ذوق و شوق سے کثیر تعداد میں شریک ہو رہے ہیں  ۔پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں نماز تراویح با قاعدگی سے ادا کی جا رہی ہے ۔ گزشتہ روز بروز منگل 24 فروری 2026 کو فرینڈز آف روشنی فورم کے رکن چوہدری محمد اصغر نے نماز تراو یح کے بعد نمازیوں کی تو اضع مٹھائی سے کرنے کی سعادت حاصل کی۔

Loading