Daily Roshni News

کوئی بھی عقل مند شخص اپنی مرضی سے اپنے سکون کی جگہ کو نہیں چھوڑتا

کوئی بھی عقل مند شخص اپنی مرضی سے اپنے سکون کی جگہ کو نہیں چھوڑتا، اور نہ ہی اپنے ہاتھوں سے اس شخص سے تعلق توڑتا ہے جس کے پاس اسے قلبی اطمینان ملا ہو، کیونکہ انسانی نفس فطرتی طور پر اسی طرف مائل ہوتا ہے جہاں اسے اطمینان اور راحت ملے، اور وہ انہی سے مانوس ہوتا ہے جو اس کے دنوں کی وحشت کو دور کر دیں چنانچہ اگر تم کسی ایسے انسان کو دیکھو جو تم سے دور ہو گیا ہے، یا جس نے تعلق کے بعد جدائی کو ترجیح دی ہے، تو جان لو کہ اس نے تمہارے قرب میں کوئی ایسی چیز پائی ہے جو اسے تکلیف دیتی ہے، یا تمہارے مزاج میں کوئی ایسی بات ہے جو اسے بیزار کرتی ہے، یا اسے تمہاری طرف سے کوئی ایسی اذیت پہنچی ہے جس نے اسے تمہاری صحبت سے دور رہنے پر مجبور کر دیا ہے، یا کوئی ایسا زخم ملا ہے جس کی وجہ سے وہ تمہارے ساتھ رہنے کی تاب نہ لا سکا، جس نے تم میں سکون پایا وہ تم سے جڑا رہا، اور جو تم سے دور ہو گیا اور واپس نہ آیا، اس نے تمہارے ساتھ اپنے حال کا کافی بیان چھوڑ دیا ہے چاہے اس نے تمہیں کچھ بتایا نہ ہو۔

Loading