Daily Roshni News

کوئی کسی کے لیے منحوس نہیں ہوتا، یہ صرف شیطانی سوچ ہے اور کچھ نہیں۔

کوئی کسی کے لیے منحوس نہیں ہوتا، یہ صرف شیطانی سوچ ہے اور کچھ نہیں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یہ کہانی ان حضرات کے لیے ہے جو صبح کسی کے ملنے کو نحوست اور پورا دن بیکار ہونا تصور کرتے ہیں، اور جو صبح متھے لگے اس کو سارا دن گالی گلوچ کرتے رہتے ہیں۔

یہ ایک بادشاہ کی کہانی ہے جو شکار کا بہت شوقین تھا۔ وہ جب بھی شکار پر جانے کے لیے محل سے نکلتا تو حکم دیتا کہ میرے راستے میں کوئی بندہ نہ آئے۔ اس کے حکم پر سپاہی سارے راستے صاف کر دیتے اور کوئی انسان بادشاہ کے سامنے نہ آتا۔

ایک دن ایسا ہوا کہ ایک بزرگ لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل میں گیا ہوا تھا۔ وہ لکڑیاں کاٹ کر واپس جا رہا تھا اور اس کی راہ بادشاہ کے راستے سے ٹکرا گئی۔ بادشاہ نے اسے دیکھ لیا اور سخت غصے میں آ گیا۔ اس نے سپاہیوں کو حکم دیا کہ اس بزرگ کو درخت کے ساتھ باندھ دو۔ بادشاہ نے کہا: “اگر شکار نہ ملا تو واپس آ کر میں تمہیں پھانسی دے دوں گا، اور اگر شکار مل گیا تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔”

بادشاہ شکار پر چلا گیا اور قسمت سے اسے بہت اچھا شکار مل گیا۔ خوش ہو کر وہ واپس آیا اور بزرگ کو درخت سے کھولنے کا حکم دیا۔ بادشاہ نے کہا: “مجھے شکار مل گیا ہے، اس لیے میں تمہیں معاف کرتا ہوں۔”

بزرگ نے کہا: “بادشاہ سلامت، میں آپ سے ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں۔”

بادشاہ نے کہا: “کہو کیا کہنا چاہتے ہو۔”

بزرگ نے کہا: “آپ کے لیے میں منحوس ثابت ہوا کیونکہ آپ کا ماننا تھا کہ میرے سامنے آنے کی وجہ سے آپ کو شکار نہیں ملے گا۔ لیکن آپ بھی میرے لیے منحوس ثابت ہوئے کیونکہ آپ کی وجہ سے میرا پورا دن برباد ہوا اور مجھے اس قدر تکلیف برداشت کرنی پڑی۔” یہ سن کر بادشاہ سوچ میں پڑ گیا اور اسے احساس ہوا کہ بات درست ہے۔ اگر کوئی آپ کے لیے منحوس ہے تو آپ بھی اس کے لیے منحوس ہو سکتے ہیں۔

تو بہنو اور بھائیو، کوئی منحوس نہیں ہوتا، اور وہ بھی صبح کے وقت جب ہر طرف اللہ رسول کی حمد و ثنا ہو رہی ہو۔ خدا کے لیے اس سوچ کو بدلو اور صبح ہر کسی کو خوش بخت سمجھو۔

کوئی کسی کے لیے منحوس نہیں ہوتا، یہ صرف شیطانی سوچ ہے اور کچھ نہیں۔

—ڈاکٹر طاہر نذیر

اگر میری معلومات جو اپ سے شیئر کرتا ہوں اچھی لگتی ہیں تو مجھے فالو اور لائک بھی کر لیا کریں اس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے میری وہ میرے لیے دعا بھی کیا کریں اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو رائے راست پر چلائے

Loading