Daily Roshni News

کویت میں ایرانی میزائل نے امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا ہے: روسی میڈیا

کویت میں ایرانی میزائل نے امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا ہے: روسی میڈیا

انٹرنیشنل (ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل )کویت میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو عمارت کی جانب آنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت کے باہر اس وقت شدید دھویں کے بادل موجود ہیں۔

روسی میڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کویت میں امریکی سفارت خانے کو ایران کے میزائل نے نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ویڈیو میں شدید دھواں اور آسمان پر کالے بادل صاف واضح ہیں۔ تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکی سفارت خانے نے بھی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت میں میزائل اور غیر ڈرون حملوں کا خطرہ برقرار ہے۔

ایڈوائزری میں امریکی شہریوں سے سفارت خانے نہ آنے اور اپنے رہائشی مقامات پر کھڑکیوں سے دور رہنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ کویت میں پیر کے روز امریکی جنگی جہاز گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جب کہ ممکنہ حملوں کے پیش نظر مستقل سائرن بج رہے ہیں۔ اس سے قبل کویت کی جانب سے ایرانی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔

Loading