Daily Roshni News

کیا تم بندوں سے  ۔۔۔ اقصی گیلانی

۔۔ کیا تم بندوں سے  ۔۔۔

انگریزی سے اردو ترجمہ

اقصی گیلانی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ کیا تم بندوں سے  ۔۔۔ اقصی گیلانی )میری پوتی اتوار کی چھٹی پر ملنے آئی، اور میں ان دادیوں میں سے ہوں جن کا گھر کھلونوں سے بھرا نہیں ہوتا، لیکن میرے پاس ہر جگہ سینے پرونے کا سامان بکھرا ہوتا ہے۔

تو میں بیٹھی سوچ رہی تھی، ہم ایسا کیا کر سکتے ہیں جو اسے بور نہ کر دے؟ اور میری نظر میری بٹنوں والی برنی پر پڑی – میں نے ابھی ابھی اپنے ایک اونلائن گاہک کے لیے سویٹر مکمل کیا تھا اور ابھی تک اپنا ورک اسپیس صاف نہیں کیا تھا۔ اور مجھے بجلی کی طرح ایک خیال آیا!

“بیٹی،” میں نے کہا، “کیا تم بٹنوں سے ایک جادوئی پھولوں کا کھیت بنانا چاہو گی؟”

آپ کو اس کا چہرہ دیکھنا چاہیے تھا! اس کی آنکھیں چمک اٹھیں! ہم نے کاغذ کا ایک بڑا ٹکڑا لیا، کچھ گھاس بنائی، اور بٹنوں کو ایسے ترتیب دینا شروع کیا جیسے وہ کسی گھاس کے میدان میں پھول ہوں۔ وہ اس میں بہت دلچسپی لے رہی تھی– ایک طرف سرخ، دوسری طرف پیلے، سبز رنگ کے بٹن پتوں کی طرح بکھرے ہوئے۔ یہاں تک کہ اس نے کاغذ کی چھوٹی تتلیاں بھی کاٹ کر اوپر چپکا دیں۔

ہم نے اس چیز پر تین گھنٹے لگائے! وہ ہر بٹن کو اٹھا رہی تھی، اسے گھما رہی تھی، بالکل ٹھیک جگہ کا فیصلہ کر رہی تھی جہاں اسے رکھنا تھا۔ “دادی، یہ والا گلاب جیسا لگتا ہے!” “اور یہ والا لیڈی بگ جیسا ہے!”

جب ہم نے اسے مکمل کیا، تو یہ اتنا خوبصورت تھا کہ میرا دل بٹنوں کو کاغذ سے الگ کرنے کو نہیں چاہ رہا تھا۔ میں نے سوچا شاید مجھے اس پروجیکٹ کی تصویر لے کر فیسبک پر شیئر کرنی چاہیے – مجھے یقین ہے کہ دوسری دادیوں کو اپنے پوتے پوتیوں کو مصروف رکھنے کے لیے یہ خیال بہت پسند آئے گا۔

کبھی کبھی سب سے سادہ چیزیں مہنگے بازار سے خریدے گئے کھلونوں سے زیادہ خوشی دیتی ہیں۔ اور سب سے اچھی بات؟ ہم نے حقیقی وقت ایک ساتھ گزارا، اپنے ہاتھوں سے کچھ تخلیق کیا۔ یہ کسی بھی شاندار تفریح سے زیادہ قیمتی ہے۔

مزید یہ کہ اب وہ اگلے اتوار کی چھٹی پر “بٹنوں کا سمندر” بنانے کے لیے دوبارہ آنا چاہتی ہے۔ یا اللہ میری مدد کر، مجھے نیلے بٹن جمع کرنا شروع کر دینے چاہیئیں!

انگریزی سے اردو ترجمہ: اقصٰی گیلانی

Loading