Daily Roshni News

کیا پاکستان میں طَوائِفُ الْمُلُوکی عروج پر ھے؟

کیا پاکستان میں طَوائِفُ الْمُلُوکی عروج پر ھے؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )طَوائِفُ کا مطلب ھے؛ وہ عورت جو پیسے کمانے کے لیے نانچنے گانے کا پیشہ کرتی ھو۔ چونکہ ناچنے گانے کا پیشہ کرنے والی عورتیں اکثر کسبی کا پیشہ بھی کرتی ھیں۔ اس لیے یہ لفظ رنڈی ‘ کسبی اور بیسواں کے معنوں میں بھی آتا ھے۔

الْمُلُوکی کا مطلب ھے؛ عربی زبان سے مشتق اسم “طوائف” کے آخر پر ضمۂ اضافت لگانے کے بعد “ال” بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ھی سے مشتق اسم “مَلِک” کی جمع “مُلْوک” کے ساتھ “ی” بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب “طَوائِفُ الْمُلُوکی” بنا۔

اردو میں مُلْک بطور اسم مستعمل ھے۔ مُلْک کی معنی ھے؛ خطہۘ زمین جو جغرافیائی یا سیاسی لحاظ سے ایک وحدت سمجھا جائے۔ مملکت ‘ علاقہ ‘ وطن ‘ دیس ‘ شہر ‘ نگر ‘ بلدہ جبکہ مَلِک کی معنی ھے؛ قلمرو ‘ اقلیم ‘ عمل دار ‘ سلطان ‘ بادشاھ ‘ والی ھے۔

طَوائِفُ الْمُلُوکی کا مطلب ھے؛ ایسی حالت یا زمانہ جس میں کسی خاص حکمران کا حکم نہ چلے بلکہ کئی امرا یا بادشاہ اپنا اپنا حکم چلائیں۔ بدنظمی ‘ ابتری ‘ سیاسی انتشار ‘ لاقانونیت۔

1۔ دلال وہ شخص ھوتا ھے جو طوائفوں کو کنٹرول کرتا ھے اور ان کے لیے گاھکوں کا بندوبست کرنے کے بدلے میں ان کی کمائی کا ایک حصہ لیتا ھے۔

2۔ سیاسی دلال وہ شخص ھوتا ھے جو وزراء اور سرکاری افسران سے تعلقات بناتا ھے اور ان سے لوگوں کے کام کروانے کے بدلے میں ان کی کمائی کا ایک حصہ لیتا ھے۔

3۔ سیاسی کٹھ پتلی وہ شخص ھوتا ھے جو سیاسی دلال کے لیے ناخوشگوار یا خفیہ کام کرنے کے لیے ماتحت یا تعمیل کا کردار ادا کرتا ھے۔

4۔ سیاسی آوارہ گرد وہ شخص ھوتا ھے جو زمین اور اس کے لوگوں کے مسائل کی باتیں کرتا رھتا ھے لیکن انہیں حل کرنے کے لیے اس کے پاس نہ پروگرام ھوتا ھے ‘ نہ وقت ھوتا ھے اور نہ وسائل ھوتے ھیں۔

5۔ سیاست دان وہ شخص ھوتا ھے جو زمین اور اس کے لوگوں کے سماجی ‘ انتظامی ‘  معاشی ‘ اقتصادی مسائل کی وجوھات جانا کرتا ھے اور ان کے حل کے لیے رائے اور قوانین کی تجویز ‘ حمایت ‘ مسترد اور تخلیق کرتا ھے۔

پاکستان میں چونکہ سیاست دانوں کا فقدان ھے۔ اس لیے سیاستدانوں کی اکثریت سیاسی آوارہ گردوں کی ھے یا پھر سیاستدانوں کا کردار سیاسی دلالوں جیسا ھے یا سیاسی کٹھ پتلیوں والا ھے۔ جبکہ وزراء اور سرکاری افسران کا کردار طوائفوں جیسا ھے۔ اس لیے پاکستان میں طَوائِفُ الْمُلُوکی عروج پر ھے۔

Loading