اسلام آباد: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست کے معاملے پر ٹاس کی جگہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی میں افہام و تفہیم سے فیصلہ ہوگیا۔
فیصلہ وزیراعظم ، مولانافضل الرحمان اور دونوں پارٹیوں کی مشاورت سےکیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن ٹاس سے دستبردار ہوگئی اور نشست جے یو آئی کو مل گئی۔
ن لیگ کے رہنما امیرمقام کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بڑی پارٹی ہوتے ہوئے بلامقابلہ انتخابات کے لیے قربانی دے رہی ہے، قربانی کا مقصد یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں خرید وفروخت کا الزام ختم ہوجائے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بڑوں نےبات چیت کی، فیصلہ ہوا مسلم لیگ ن اقلیت کی نشست سے دستبردار ہوگی، ہم چاہتے ہیں مشاورت سےسینیٹ کی سیٹیں ملیں، 6 نشستیں حکومت اور 5 اپوزیشن کو ملیں، اس پر بات ہو رہی ہے، اگر مشاورت سے بات نہیں بنتی تو اپوزیشن پھر مل کر سینٹ الیکشن لڑےگی۔