گارڈننگ ٹپ
تحریر۔۔۔سعدیہ شہزادی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ گارڈننگ ٹپ۔۔۔ تحریر۔۔۔سعدیہ شہزادی)انڈوں کے چھلکوں کا تقریباً ایک تہائی حصہ کیلشیم پر مشتمل ہوتا ہے اور بقیہ تھوڑی مقدار میں میگنیشیم، سوڈیم، پوٹاشیم، آئرن، زنک اور کاپر ہوتا ہے۔ انڈے کے خول خود گلنے اور اپنے غذائی اجزاء کو آپ کی مٹی میں چھوڑنے میں بہت سست ہوتے ہیں۔ ایگ شیلز کے گلنے کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ان کا سفوف بنا کر انہیں براہ راست مٹی میں شامل کریں۔ کئی لوگ تجویز کرتے ہیں کہ “ایگ شیلز ٹی” بنائیں۔ چھلکوں کو ابلتے ہوئے پانی میں رات بھر بھگو دیں، پھر اگلے دن یہ چائے سب پودوں کو نکی پیالی پیالی پلا دیں۔
ایگ شیلز کے فائدے۔
1۔ پودوں میں کیلشیم کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔
2۔ کمپوسٹ اور مٹی کو مزید طاقتور بناتے ہیں۔
3۔ سبزیوں کی کئی بیماریوں کو ختم کر سکتے ہیں۔
4۔ مٹی کی pH کو بہتر اور نارمل کرتے ہیں۔
5۔ سنیلز اینڈ سلگز کو پودوں کے پاس آنے سے روکتے ہیں۔
6۔ بطور سیڈ سٹارٹر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
7۔ بلیاں آپ کی کیاریوں اور گملوں سے دور رہتی ہیں۔
8۔ بطور آرگینک کھاد استعمال کرنے سے رقم کی بچت ہوتی ہے۔
9۔ ماحول گندگی اور بدبو سے بچ جاتا ہے۔
10۔ ایگ شیلز کے ساتھ کیلے کے چھلکوں کا پانی اور چاول دھونے کے بعد والا پانی پودوں کو ہفتہ وار دینے سے ڈبل فائدہ ہوتا ہے اور کیلشیم کے ساتھ پوٹاشیم بھی ملتی ہے۔
اب آپ نے کچن ویسٹ کو “Waste” نہیں کرنا۔ پودوں کو دینا ہے۔
#سعدیہ_شہزادیگارڈننگ ٹپ۔
انڈوں کے چھلکوں کا تقریباً ایک تہائی حصہ کیلشیم پر مشتمل ہوتا ہے اور بقیہ تھوڑی مقدار میں میگنیشیم، سوڈیم، پوٹاشیم، آئرن، زنک اور کاپر ہوتا ہے۔ انڈے کے خول خود گلنے اور اپنے غذائی اجزاء کو آپ کی مٹی میں چھوڑنے میں بہت سست ہوتے ہیں۔ ایگ شیلز کے گلنے کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ان کا سفوف بنا کر انہیں براہ راست مٹی میں شامل کریں۔ کئی لوگ تجویز کرتے ہیں کہ “ایگ شیلز ٹی” بنائیں۔ چھلکوں کو ابلتے ہوئے پانی میں رات بھر بھگو دیں، پھر اگلے دن یہ چائے سب پودوں کو نکی پیالی پیالی پلا دیں۔

#سعدیہ_شہزادی