گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق57 ہزار آبادی کو براہ راست 10 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک ادائیگی پر غور کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ خبرایجنسی نے امریکی صدر کے معاونین اور حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ مقصد گرین لینڈ کے باشندوں کو ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنے اور امریکا میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنا ہے۔
دوسری جانب گرین لینڈ سے متعلق امریکی عزائم پر برطانیہ اور یورپی ملکوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، ہمیں معدنیات کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔
![]()
