Daily Roshni News

گزشتہ سال ٹاپ 10 امریکی ارب پتی افراد کی دولت میں تقریباً 700 ارب ڈالر کا اضافہ

گزشتہ سال ٹاپ 10 امریکی ارب پتی افراد کی دولت میں تقریباً 700 ارب ڈالر کا اضافہ

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )واشنگٹن: سال 2024 میں ٹاپ 10 امریکی ارب پتی افراد کی دولت میں تقریباً 700 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

برطانوی امدادی ادارے آکسفیم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکا کے ٹاپ 10 ارب پتی افراد کی دولت میں مجموعی طور پر 698 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ان ارب پتی افراد میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک، ایمازون کے بانی جیف بیزوز، امریکی بزنس مین لیری ایلسن اور میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ سمیت دیگر شامل ہیں۔

 رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں سے امریکی عدم مساوات نئی بلندیوں تک جانے کا خطرہ ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ امریکی جماعتوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں کی انتظامیہ نے امریکا کی بڑھتی ہوئی دولت کے فرق کو بڑھا دیا ہے۔

رپورٹ  میں مزید بتایا گیا  ہے کہ 40 فیصد سے زائد امریکی شہری کم آمدنی والےافراد میں  تصور کیے جاتے ہیں جن کی خاندانی کمائی قومی غربت کی لکیر کے 200 فیصد سے بھی نیچے ہے۔

Loading