گلوبل ڈائریکٹر آف اپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ عدنان سہیل الازھری کی برطانیہ سے منہاج اسلامک سینٹر ڈبلن آمد اور خصوصی خطاب ۔
ڈبلن آئرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ وسیم بٹ )گلوبل ڈائریکٹر آف اپریشنز منہاج فاؤنڈیشن شیخ عدنان سہیل الازھری کی برطانیہ سے منہاج اسلامک سینٹر ڈبلن آمد اور خصوصی خطاب کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی شیخ عدنان سہیل الازھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر انسان دنیا میں اپنی فلاح چاہتا ہے تو سب سے پہلے اسے اپنے دل اور من کو صاف کرنا ہوگا یعنی اپنے دل اور من کو لوگوں کے معاملے میں صاف کر کے حقوق العباد پر عمل کر کے اپنے رب کی طرف متوجہ ہونا ہوگا اج اگر ہم اپنی زندگیوں میں انقلاب لانا چاہتے ہیں تو حقوق اللہ اور حقوق العباد پر توجہ دینی ہوگی اور اس سے ہماری زندگیوں کو سکون بھی ملے گا ۔
آپ کے خطاب کے آخر میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو کی طرف سے سوال و جواب کی ایک نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے کام کو آئرلینڈ میں مزید مضبوط اور مستحکم کرنے پر شیخ عدنان سہیل الازھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نئی صدی ہجری کے ابتدا میں اسلام کے احیاء کے لیے تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی جس کا مقصد قران و سنت کی عظیم فکر پر مبنی دعوت و تبلیغ حق ۔اصلاح احوال امت اور فلاح معاشرہ کی ایسی پرامن ترقی پسند تجدیدی تحریک ہے جس کی منزل ترویج و اقامت اسلام ہے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بارے میں آپ کا کہنا تھا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی فلاحی اور رفاہی تنظیم ہے جو معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی منفعت کے لیے ہر شعبہ ہے زندگی میں مدد و تعاون فراہم کرنے کے لیے پاکستان سمیت پوری دنیا میں کوشاں ہیں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قوم کو جہالت ۔بیماری ۔غربت ۔بے روزگاری ۔محرومی اور قدرتی آفات کے بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے عملی جدوجہد میں مصروف عمل ہے ۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء و اراکین وابستگان کو انہی بنیادی اصولوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس پیغام کو آگے پہنچانا ہوگاحاضرین کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوالات کے جوابات آپ نے نہایت علمی اور فکری انداز میں دیے اور تحریک منہاج القرآن کو آئرلینڈ میں مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے چند ہدایات بھی فرمائی ۔آخر میں تمام عالم اسلام اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت تندرستی کے لیے دعا بھی کی گئی