گناہوں کا شہر پومپئی
جو ایک رات میں راکھ کا ڈھیر بن گیا۔۔۔
تحریر۔۔۔محمد عزیر بیگ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ گناہوں کا شہر پومپئی۔۔۔ تحریر۔۔۔محمد عزیر بیگ) تو اپنے اپنے قبہ خانے کے مالک تھے یا پھر جسم فروش غلاموں کی تجارت میں ملوث۔ جو جسم فروشی اور گناہوں کی اس لعنت میں زیادہ مبتلا ہوتا پومپئی شہر میں وہ اتنی ہی زیادہ اہمیت کا حق دار تھا۔ بڑے بڑے رومن افسروں کی بیگمات آزادانہ تعلقات کی اس لعنت میں پڑی ہوئی تھیں۔ اس پر شرم تو درکنار اُلٹا فخر کیا جاتا۔ اس شہر کے کھنڈرات سے ملنے والی تصاویر اس قدر بے ہودہ اور فحش ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر اپنے کانوں کو ہاتھ لگا لیتے ہیں۔
پومپئی کی دیواروں پر لکھی غیراخلاقی و غیر فطری شاعری کی مثال ماضی و مستقبل کہیں نہیں ملتی۔ ماہرین کی ترجمہ کی گئی عبارتوں کے مطابق دیواروں پر کندہ تحریریں دراصل اس قوم کے چند شاعروں کی شاعری ہے جو انہوں نے فطرت کے اصولوں کے خلاف عمل کے حق میں کی تھی۔ دیواروں پر تحریر دیگر فقرے بھی انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز تھے جن سے پومپئی کے باسیوں کی اخلاقی گراوٹ اور جنسی رجحان کی منفیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔
غرض یہ آزاد جنسی تعلقات کے ساتھ ساتھ مردوں اور عورتوں کی ہم جنس پرستی کی بد فعالیوں میں حیوانیت کی حدوں سے بھی گر چکے تھے۔
ایک آتش فشاں پہاڑ یعنی ماؤنٹ وسویس Mount Vesuviusکے دہانے پر واقع ہونے کے باوجود یہ شہر ہر قسم کے خطروں سے بے نیاز اپنی رنگ رلیوں میں مصروف تھا۔
79 عیسوی میں اس قصبے کے قریب واقع ویسویس کا آتش فشاں پہاڑ سے لاوا پھوٹ پڑا۔ یہ آتش فشاں اس قدر شدت سے پھٹا کہ آسمان میں دور دور تک اس کی راکھ اور پتھر اُڑنے لگے۔ کچھ ہی دیر میں لاکھوں ٹنوں وزنی دہکتی راکھ پومپئی شہر پر آگری۔ پومپئی شہر کے 20 ہزار افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ تین دن تک یہ آتش فشاں آگ اور لاوا اُگلتا رہااور اس شہر کو صفحہ ہستی سے مٹادیا۔ اس دور کا انتہائی ترقی یافتہ یہ شہر 4 سے 6 میٹر (13 سے 20 فٹ) راکھ کے نیچے دفن ہوگیا۔
لاوے کے ٹھنڈا ہونے کے بعد اس مقام کی تلاش تک ناممکن ہوگئی کہ جہاں یہ شہر آباد تھا۔ کئی صدیوں تک یہ علاقہ صرف اور صرف راکھ کا ایک ڈھیر تھا۔
1748 عیسوی میں ایک دن یہ شہر حادثاتی طور پر دریافت ہوگیا۔ کھنڈرات کی کھدائی کے ماہرین نے دیکھا کہ اس کے تھیٹر، کھیل کے میدان، مارکیٹیں اور سوئمنگ پولز جوں کی توں حالت میں موجود تھے۔ یہ عذاب اس شہر کے مکینوں پر اس وقت نازل ہوا کہ جب ان کی اکثریت گناہ آلود سرگرمیوں میں ملوث تھی۔ اس شہر کی دریافت کے بعد کھدائی کی گئی توماہرین آثار قدیمہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کہ لوگ مردہ حالت میں محفوظ ہیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے قدرت نے اخلاق باختہ حرکتیں کرنے والی قوم کو آنے والی دنیاکے لئے نشانِ عبرت بنادیا ہو۔ جو شخص جس حالت میں تھا اسی حالت میں رہ گیا۔
۲آج بھی جب پومپئی کی باقیات دریافت ہوتی ہیں تو وہاں کے رہنے والوں کی لاشیں بے گور و کفن اسی حال میں ملتی ہیں جس میں وہ اپنے آخری وقت میں موجود تھے۔ ان سے پتہ چلتا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ، مرد، عورتیں بدفعلیوں میں مصروف تھے۔
کئی گھروں میں روزمرہ معمولات زندگی کے آثار بھی ملتے ہیں جو جوں کے توں ایسے ہی رکے ہیں جیسے کسی نے اچانک انہیں ساکت کردیا ہو۔
اس شہر کا زیادہ تر حصہ دریافت کرلیا گیا ہے کھدائی ابھی جاری ہے۔ پومپئی کی پختہ سڑک پر چلتے ہوئے ہر گھر میں موجود کچن، باغات اور چشموں کو بآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس شہر میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے لے کر زندگی کی ہر آسائش موجود تھی۔ یہاں کے لوگوں کا شمار اس خطے کے امیر ترین لوگوں میں ہوا کرتا لیکن افسوس کہ ان ناقدروں نے اپنے پروردگار کی نعمتوں کا انتہائی غلط استعمال کیا اور آئندہ آنے والی قوموں کے لیے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نشان عبرت میں تبدیل ہوگئے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ مئی 2018
![]()

