Daily Roshni News

گھر کا معالج

گھر کا معالج

بشکریہ ماہانہ روحانی ڈائجسٹ فروری2022

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔گھر کا معالج) گھر کا معالج: ہم کسی مرض میں مبتلا ہو جائیں تو اس کے علاج کے لیے کئی ادویات اور کبھی اینٹی بائیوٹک کا بھی بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ اگر تھوڑی سی احتیاط سے کام لیا جائے تو بہت سے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ، بیمار ہونے کی صورت میں بھی کئی عام امراض کا آسان علاج ہمارے کچن میں ہی موجود ہے۔ کچن ہمار اشفاخانہ بھی ہے۔ یہاں ہم ایسے چند طبی مسائل کا ذکر کریں گے جن کا حل آپ کے کچن میں بھی موجود ہے۔

جلدی امراض

کئی جلدی امراض میں مختلف پھل اور سبزیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ ذیل میں اس حوالے سےچند مفید مشورے دیے جارہے ہیں۔ نصف چائے کا چمچ کلونجی، ایک چائے کا چیچ – زیتون کے تیل میں ملا کر صبح نہار منہ لیں، اس سے جلدی امراض سے تحفظ ملتا ہے اور چہرے کی رنگت بھی گلابی ہو جاتی ہے۔ کلونجی پچاس گرام، اتنے ہی وزن میں اسپغول کا چھلکا پیس کر 100 گرام شہد میں ملا لیں۔ اس آمیزے کو کسی جار میں رکھ لیں۔ روزانہ ایک چائے کا چمچ صبح نہار منہ اور دو پہر، شام کو کھانے کے بعد استعمال کرنا کئی جلدی بیماریوں میں مفید ہے۔

ایک لیموں کے رس میں ایک چٹکی ادرک پیس کر شامل کر لیں، اسے کھانا کھانے سے قبل پی لیں،یہ کئی جلدی امراض میں مفید ہے۔

ایک لیموں کے رس میں تھوڑا سا سہاگہ پیس کر حل کر لیں، اس آمیزے کو کسی بوتل میں بھر لیں اور داد والی جگہ پر لگائیں، چند روز کے علاج سے فرق محسوس ہوتا ہے۔

صبح نہار منہ ایک گلاس گنے کے رس میں نصف پیالی لیموں یا مالٹے کا رس ملا کر پئیں ، اس سے خون کی خرابی کی وجہ سے ہونے والے کئی جلدی امراض سے نجات ملتی ہے۔

روزانہ گاجر کا ایک گلاس رس پینے سے خون کے انفیکشن میں فائدہ ہوتا ہے اور کئی جلدی امراض سے نجات ملتی ہے۔ گاجر کے ایک گلاس رس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر پینا بھی مفید ہے۔

دو عدد مالٹے روزانہ صبح و شام کھانے سے الرجی سے نجات ملتی ہے، ایک ہفتے متواتر مالٹے کھانےسے چہرے سے داغ دھبے بھی دور ہوتے ہیں۔

مالٹے کے چھلکوں کو پیس کر نصف پیالی دودھ میں ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اسے چہرے پر لگانے سے کیل،مہاسوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

سات عدد عناب کے دانے رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔ صبح عناب پانی میں مسل کر ملالیں، اسے نہار منہ پی لیں۔ جلدی امراض کےلیے شفاء بخش ہے۔

کیل، مہاسے اور جھائیوں کی وجہ سے چہرہ بد نما ہو گیا ہو تو ایک کھیرے کا رس نکال کر اس کے ہم وزن ٹماٹر کا رس ملا لیں اور مذکورہ محلول کو کسی بوتل میں بھر لیں۔ دن میں تین سے چار بار اسے پانچ منٹ چہرے پر لگا کر سادہ پانی سے منہ دھولیں،چند روز کے عمل سے فرق محسوس ہو گا۔ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی دار چینی میں تین چائے کے چمچ شہد ملا لیں۔ رات کو سونے سے قبل اسے کیل مہاسوں اور داغ دھبوں پر لگائیں۔ صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ یہ نسخہ چندروز استعمال کرنا چاہیے۔

ایک کیلے کے گودے میں ایک چائے کے چمچ خربوزے کے پیسے ہوئے بیچ ملا کر چہرے پر مساج کیجیے۔ اس آمیزے کو چند روز دن میں تین مرتبہ لگانے سے چہرے سے کیل، مہاسے اور بد نما داغ،دھبے دور ہو جاتے ہیں۔ ایک پکا ہوا کیلا مسل لیں، گودے میں ایکن چائے کا چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگائیں، کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔ چند روز کے استعمال سے کیل مہاسے اور جھائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔

منٹ میٹھے کے چھلکے کو پیس کر چہرے پر ملیں۔ دس بعد سادہ پانی سے چہرہ دھولیں، یہ چہرے پردانے، کیل مہاسوں اور جھائیوں کے لیے مفید بتایا جاتا ہے۔

آم کی گٹھلی توڑ کر اس کا مغز پیس لیں، اس میں دو عدد جامن کی گھٹلیاں پیس کر تھوڑے سے پانی میں ملا لیں، چہرے پر اسے لگا کر مساج کریں، کیل، مہاسوں اور جھائیوں کے لیے مفید ہے۔ آدھا پاؤ گندم کے آٹے میں 1 کھانے کے پیچ سر کہ ملا کر لیپ بنالیں، اسے کیل، مہاسوں ، داد، چنبل اور ایگزیما کی جگہ پر دن میں دو مرتبہ لگانےسے ان شاء اللہ چند روز میں افاقہ ہوتا ہے۔ نیم کی پتیاں جلدی امراض میں بے حد مفید ہیں۔ چھ یا سات کو نپلیں چند روز تک صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ اس سے خون کی خرابی دور ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والے کئی جلدی

امراض سے نجات ملتی ہے۔ نیم کے چند پتوں کو پیس کر ایک چائے کے چمچ عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر لگائیں اور چند منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، کیل مہاسوں، داغ ،دھبوں سے نجات ملتی ہے۔

نیم کی ایک مٹھی پتیاں ایک لیٹر پانی میں ڈال کر ابالیں، جب پانی کارنگ گہر اسبز ہو جائے تو اسے اتار کر چھان لیں اور بوتل میں بھر لیں، رات کوسونے سے پہلے اس سے منہ دھوئیں۔ ناخنوں میں فنگس یا انفیکشن ہو گیا ہو تو نیم کے تیل کے چند قطرے مذکورہ ناخنوں پر لگا کر مالش کریں ، ان شاء اللہ چند روز میں افاقہ ہوگا۔ پچاس گرام نیم کے پتے اور اس کے ہم وزن سونف گرم پانی میں ڈال دیں، جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں اتنی ہی مقدار میں سفیدے کے پتے ڈال کر کسی بوتل میں بھر لیں۔ روزانہ غسل کرنے کے بعد اس پانی سے جسم کا مساج کریں، جسم پر سرخ یا کالے دھبوں، گرمی دانوں اور خارش سےنجات ملتی ہے۔ جسم پر دانے ، یا دوسرے جلدی امراض ہو گئے ہوں تو انار کے درخت سے چھ یا سات کو نپلیں توڑکر صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ رات کو 50 گرام مالش کی دال ایک گلاس پانی میں بھگو دیں، صبح پانی پھینک کر دال پیس لیں، اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں، آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھولیں۔ چند روز کے عمل سے چہرے کے داغ دھبے، چھائیاں، کیل مہا سے دور ہو جاتے ہیں۔ روزانہ اکیس دانے انگور صبح نہار منہ کھانےسے خون صاف ہوتا ہے۔ جلد کے امراض میں داد بہت ہی اذیت ناک مرض ہے۔ اس مرض کے تدارک کے لیےگیندے کے پتوں کو پانی میں بھگو کر پیس لیں اور اس کالیپ داد والی جگہ کیا جائے۔ گیندے کے پتوں کو کچل کر ان کا رس نکال کر داد پر لگانا چاہیے۔ ایک کھانے کے چمچ پودینے کے رس میں ایک چٹکی پسی ہوئی ہلدی ملا لیں۔ رات کو سونے سےقبل چہرہ اچھی طرح دھو کر مذکورہ رس لگا کرسو جائیں، صبح اٹھ کر منہ دھو لیں، چند روز کے بعدکیل مہاسوں اور داغ دھبوں میں کمی آجاتی ہے۔ خرفہ کے ساگ کی جڑ کو جلا کر راکھ کر کےسفوف کی شکل میں بنالیں، اس میں ایک لیموں کا رس ملا کر چہرہ پر لگائیں، ایک گھنٹہ کے بعد صابن یا بیسن سے منہ دھو لیں۔ چہرہ خشک کر کے ناریل کا تیل لگا لیں۔ مذکورہ عمل سے ان شاء اللہ چند روز میں ہی چہرہ کے داغ دھبے اور جھائیوں ختم ہو جائیں گی۔

ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی، آدھی پیالی پانی میں گھول کر ایک چائے کا چمچ شہد ملا لیں۔ چند روز پیئیں ، یہ داد اور ایگزیمے کے مرض کے لیے فائدہ مند ہے۔

ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی میں دو چائے کے پیچ اجوائن اور مصری پیس کر ملا لیں، مذکورہ سفوف چار کپ پانی میں ڈال کر پکائیں، جب پانی خشک ہو کر آدھا رہ جائے تو ٹھنڈا کر کے کسی بوتل میں بھر لیں، اسے صبح نہار منہ اور شام کو ایک ایک چھیچ پی لیں، ایک ہفتے کے عمل سے جلدی امراض میں فرق محسوس ہو گا۔

ایک آلو ابال کر اس کے ٹکڑوں کو کچل کر ایگزیما والی جگہ پر لگائیں، مریض کو کافی آرام ملتا ہے۔

گھیکوار کارس نکال کر کچھ روز تک ایگزیمے والی جگہ پر لگائیں۔

زیتون کے پتوں کارس نکال کر ایگزیما اور دادسے متاثرہ حصے پر لگانا مفید ہے۔

بشکریہ ماہانہ روحانی ڈائجسٹ فروری2022

Loading