Daily Roshni News

گیت۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

گیت

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

کیا ہوا تم نے جو کی نہیں وفا ہے

پیار بے وفا کو بھی دیتا دعا ہے

بے وفا کے لئے بنی یہ وفا ہے

سچا پیار تو نہ مانگتا صلہ ہے

پیار تو دیتا جان اپنی لٹا ہے

چھو نہ پائیں تم کو غموں کی ہوائیں

تیری تقدیر کے تارے جگمگائیں

میرے دل سے آتی یہی ہر دم صدا ہے

لٹ جاتے ہیں یہاں قافلے دلوں کے

کھو جاتے ہیں یہاں رستے منزلوں کے

برسوں کا ساتھی پل میں ہوتا جدا ہے

زندگی کا کھیل ہے ملنا بچھڑنا

ہر پھول کو ہے یہاں کھلنا بکھرنا

زندگی کا چلنا یہنی یہ سلسلہ ہے

ناصر نظامی

05/02/2024/

Loading