گیت
شاعر۔۔۔ناصر نظامی
تم سے ہر خوشی ہے تم سے ہر غمی ہے
تو ہی میرا سا یہ ہے تو ہی روشنی ہے
تو ہی سکون ہے تو ہی جنون ہے
میری زندگی کا تو ہی مضمون ہے
تو میرا ہوش میری دیوانگی ہے
پھول بھی تو ہے میرا خار بھی تو ہے
فصل خزاں بھی تو بہار بھی تو ہے
تو ہی دلبری ہے میری تو ہی بے رخی ہے
تجھے میں نے مانا خدائے محبت
ہے تیری رضا ہی رضا ہے محبت
تو ہی میری پوجا تو ہی بندگی ہے
ناصر نظامی