Daily Roshni News

ہالینڈ، معروف عالم دین الحاج مولانا عبدالحبیب عطاری 9دسمبر2023کو خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

ہالینڈ، معروف عالم دین الحاج مولانا عبدالحبیب عطاری

نودسمبر2023کو فیضان مدینہ روٹرڈیم کی افتتاحی

تقریب سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) دعوت اسلامی ہالینڈ کے معتبر ذرائع کے مطابق ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا افتتاح بروز ہفتہ 9 دسمبر2023 کو کیا جا رہا ہے۔ متذکرہ مرکز میں بچوں کو قرآنی اور دینی تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ حفاظ کرام اور علمائے کرام بھی تیار کئے جائیں گے جبکہ میت کو غسل دینے کے انتظامات بھی احسن طریقے سے سرانجام دیئے جائیں گے۔ ہالینڈ کے دیگر شہروں میں بھی دعوت اسلامی ان امور کو بخوبی سر انجام دینے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ فیضان مدینہ روٹرڈیم کی افتتاحی تقریب  کے انتظامات  حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس افتتاحی تقریب کے شرکاء سے دعوت اسلامی مرکز پاکستان کے مرکزی عہدیدار ہر دلعزیز شخصیت معروف عالم دین مولانا عبدالحبیب عطاری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر لذت کام ودہن  کے سلسلے میں شرکاء کی تواضع لذیذ عمدہ کھانوں سے کی جائے گی۔ اس تقریب میں شرکت کے لئے خواتین وحضرات کو دعوت خاص دی جاتی ہے۔ خواتین کے لئے پردے کا خصوصی انتظام ہو گا۔ پروگرام کے سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے خبر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading