Daily Roshni News

ہالینڈمیں شدید خراب موسم اورطوفانی ہواؤں کی بدولت محکمہ موسیمات نےکوڈاورنج کی  وارننگ جاری کر دی۔۔۔۔

ہالینڈمیں شدید خراب موسم اورطوفانی ہواؤں کی بدولت

محکمہ موسیمات نےکوڈاورنج کی  وارننگ جاری کر دی۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ تین ہفتوں سے ہالینڈ  بھر میں موسم تبدیل  ہو رہا ہے جس کے باعث شہریوں کی کثیر تعداد موسمی بیماریوں میں مبتلا ہو گئی ہے۔ آج بروز جمعرات دو نومبر صبح ہی سے موسم انتہائی  خراب ہے محکمہ موسمیات نے بھی خراب موسم رہنے  کی پیش گوئی کر رکھی ہے جس کے تحت دن بھر بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ہواؤں کی رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ اس خراب موسم کے باعث ملک بھر میں وارننگ کوڈ اور نج بھی جاری کر دیا ہے۔ اس کا مطلب غیر ضروری گھر سے باہر نہ جائیں۔ خراب موسم اور طوفانی ہواؤں سے بچنے کے لئے شہری گھروں میں ر ہیں جبکہ دفاتر کے کام بھی  گھروں میں رہ کرکرنے کی ہدایات ہیں۔

Loading