Daily Roshni News

ہالینڈ ، حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے پر مسرت موقعہ پر حسینی مشن کے زیر اہتمام محفل علی دی ہیگ میں خصوصی تقریب کا انعقاد  ۔۔۔۔۔

ہالینڈ ، حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے پر مسرت موقعہ پر حسینی مشن کے زیر اہتمام محفل علی دی ہیگ میں خصوصی تقریب کا انعقاد  ۔۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )دی ہیگ  راجہ فاروق حیدر   13 رجب جشن ولادت باسعادت امام مبین  حیدر کرار ابوتراب  شیر خدا داماد نبی شوہر بتول مولاۓ کائینات امیر المومنین علی ابن ابی طالب کی مناسبت سے حسینی مشن کے زیر اہتمام محفل علی امامبارگاہ میں شاندار تقریب کا انقاد کیا گیا نظامت کے فرائیض سید اعجاز حسین سیفی نے ادا کیے مقامی ذاکرین شعراء  سید علی اقبال رضوی  شاعر اہل بیت  راجہ فاروق حیدر  توصیف حسین  عون رانا نے بحضور مولاۓ کائینات منظوم خرج عقیدت پیش کیا   حسینی مشن نیدرلینڈز کے خطیب مولانا سید اسرار حسین حسنی نے امیر المومنین کے فضائیل پڑھتے ہوۓ کہا کہ حضرت علی کی شخصیت تاریخ اسلام میں منفرد حثیت رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ حضور پاک کا فرمان ہے  جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کے علی ع  مولا ہیں  انھو ں نے کہا علم حلم شجاحت بہادری سخاوت انصاف میں آپ کا کوئ ثانی نہیں اپ نے اپنی تمام زندگی رسول اکرم اور  اللہ کی اطاعت میں گزاری حضور پاک نے کا ارشاد گرامی ہے کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں  حضور پاک حضرت علی سے گہری محبت رکھتے تھے موسم کی خرابی کے باوجود  متعدد افراد نے جشن مولود کعبہ میں شرکت کی نذر نیاز کا اہتمام رانا محمد نواز اور سید ولائیت حسین شاہ نے کیا

Loading