Daily Roshni News

ہالینڈ آج وقت تبدیل ہو گا!!

ہالینڈ، آج وقت تبدیل ہو گا!!

28اور29اکتوبر کی درمیانی شب ایک گھنٹہ پیچھے کیا جائےگا۔

ہالینڈ(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہر سال کی طرح امسال بھی ہالینڈ میں موسم سرما کے لئے وقت تبدیل کیا جائے گا۔ موسم سرما کے وقت کا آغاز ہوتے ہی موسم گرما کے اوقات کارکا خاتمہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ 28اور اتوار 29اکتوبر 2023کی درمیانی  شب جب تین بجیں گے تو گھڑی کی سوئی کو دوبجے پر لاکر ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا  جائے گا اس عمل سے موسم سرما کے اوقات کا ر کا آغاز ہو جائے گا ۔ اس لئے ہر سال ہالینڈ بھر کے شہریوں کو وقت سے پہلے الرٹ کیا جاتا ہے کہ آپ اپنی گھڑیوں کو ٹھیک وقت پر ایڈجسٹ کر لیں تاکہ آپ اپنے زندگی کے امور کو وقت پر سرانجام دے سکیں۔ موسم  سرما کے لئے ایک گھنٹہ پیچھے کیا جائے گا لہذا شہریوں کو ایک گھنٹہ مزید آرام سے نیند کرنے کا موقعہ مل جائے گا۔

Loading