فٹبال ٹورنا منٹ 2024 ای کے کے سلسلے میں
ہالینڈ اور انگلینڈ کے مابین سیمی فائنل میچ آج
۔10 جولائی کو رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستان کمیونٹی کی ہالینڈ کی کامیابی کے لئے دعائیں ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹر نیشنل جاوید عظیمی)یورپ لیول پر ہر چار سال کے بعدفٹبال یورپین چمپین شپ ای کے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس بار 2024 ای کےجرمنی میں پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، اس وقت اس ٹورنا منٹ کے اہم مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے گزشتہ روز سیمی فائنل کے میچ میں اسپین نے فرانس کو ایک سخت مقابلے کے 2-1 سے واضح شکست دے دی ۔ اس نتیجے کے بعد اسپین فائنل میچ کھیلنے کا اہل ہو گیا ہے۔آج بروز بدھ 10 جولائی کو رات 9 بجےدوسرے اہم سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نیدر لینڈز کی ٹیم کی کامیابی لئے دعا گو ہے، اس سلسلےمیں بے شمار پاکستانیوں سے فون کالز پر رابطہ کیا گیا۔ تمام ہی کمیونٹی کا ایک مشترکہ بیان سامنے آیا ہے کہ ہالینڈ ہمارا دوسرا ملک ہے، اس لئے ہم اس کی کامیابی کے لئے ہمہ وقت دعا گو ہیں ۔ آج اگر ہالینڈ کی ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے تو پھر اتوار 14 جولائی کو اسپین اور ہالینڈ کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی کمیونٹی کو یقین ہے کہ اس بار 2024 ای کے کی ٹرافی جیت کر وطن واپس آئے گا ۔ پاکستانی کمیونٹی کی پیش گوئی ہے کہ آج کے سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ تین گول جبکہ انگلینڈ ایک گول کرے گا۔