ہالینڈ بھر میں بسلسلہ محرم الحرام 2025،اسلامی مراکز،
مساجد اور امام بارگاہوں میں ، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت
پیش کرنے کے لئے مجالس اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔راجہ فاروق حیدر) راجہ فاروق حیدر ہالینڈ میں عشرہ محرم الحرام بڑے احترام سے منایا گیا تمام مکا تب فکر کے مسلمانوں نے نواسہ رسول جگر گوشہ بتول فرزند علی المرتضی حضرت امام حسین علیہ سلام اور دیگر خانوادہ رسول کی کربلا کے ریگزار میں شہادتوں کی یاد میں مساجد اور امامبارگاہو ں میں مجالس شہادت کانفرنسوں کا انقاد کیا گیا حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام امامبارگاہ محفل علی دی ہیگ میں مجالس کا اہتمام کیا گیا نظامت کے فرائیض سید اعجاز حسین سیفی نے ادا کییے جبکہ مقامی ذاکرین شعرا سید علی اقبال راجہ فاروق حیدر سید توصیف حسین عون رانا ابراہیم پاشا تنویر حیدر پرویز زیدی شریف اللہ خاں نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام تعزیہ تابوت حضرت علم عباس جلوس عزا کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جلوس میں پاکستانی عزداروں کے علاوہ ترکی ایرانی عراقی افغانی شیعان حیدرکرار نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جلوس کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد تھی جگہ جگہ شہزادہ علی اصغر اور شہزادی سکینہ کی یاد میں سبیلوں اور نیازوں کا اہتمام کیا گیا پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین علامہ غلام اکبر ساقی نے خطاب کرتے کہا کہ امت مسلمہ کو فکر حسینی کو اپنانا ہوگا انھوں مختلف ایام میں فضائیل و مصائیب شہداۓ کربلا بیان کیے اور داستان غم اس انداز سے سنائ کہ ہر آنکھ نواسہ رسول کے غم میں پر نم تھی مجالس میں رقت امیز منا ظر تھے10 محرم شہادت امام حسین کے ا حوال پڑھتے جب علامہ غلام اکبر ساقی نے بی بی سکینہ کے واقعات پڑھے تو ہال میں موجود تمام شرکاء کے صبر کا بندھن ٹوٹ گیا ہر کوئ دھاڑیں مار مار کر اہل بیت اطہار سے اپنی مودت و محبت کا اظہار کر رہا تھا شام غریبا ں کے موقعہ پر تاریخ اسلام کی اس اہم شام کا زکر کرتے علامہ نے خطاب کرتے بچوں اور سیدانیوں کی شہادتوں کےبعد کے رقت امیز منا ظر بیان کیے حسینی مشن نیدرلینڈز میں شیعان حیدر کرار کی بہت پرانی تنظیم جو تقریبن پجا س سال سے دی ہیگ میں عزاداری کر رہی ہے جبکہ گذشتہ 30 سال سے جلوس عزا کا اہتمام کر رہی ہے تمام تر انتظامات کو بجا لانے میں سید عظمت عباس سید سہیل شاہ سید اعجاز سیفی راجہ فاروق حیدر حاجی کاظم حسین سید و لایت حسین شاہ سید آفاق جعفری سید امیر الحسن بخاری سید حسن عسکری نقوی مظہر علی خاں سید عامر ٹینو سید توصیف حسین ، مرزا علی عباس طاہر سلیم
معاونت کرتے ہیں
ایمسٹر ڈیم میں ادارہ جعفریہ نے مجالس عزاء کا انقاد کیا بر طانیہ سے آۓ بزرگ عالم دین مولانا سید سجاد حسین نقوی نے خطاب کرتے کہا کہ۔ حضرت امام حسین نے دین اسلام کی آبیاری کے لئیے عظیم قربانی دے کر اپنے نانا کے دین کو ہمیشہ کے لئیے زندہ کر دیا انھوں نے اپنے کڑیل جوان بیٹے شہزادہ علی اکبر اور چھ ماہ کے صاحبزادے شہزادہ اصغر علی کوبھی قربان کر دیا۔