Daily Roshni News

ہالینڈ میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا چیرٹی پروگرام، ٹی وی اینکر وسیم بادامی کی خصوصی شرکت۔

ہالینڈ میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا چیرٹی پروگرام، ٹی وی اینکر

وسیم بادامی کی خصوصی شرکت، شرکائے تقریب نے ایک لاکھ

یورو کے مالی عطیات پیش کئے۔۔

ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی۔۔۔ عکاسی ۔۔۔میاں عمران اور راجہ فاروق حیدر) گزشتہ دنوں بروز اتوار دو نومبر 2025 کو منہاج ویلفیئر  فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں کیا گیا۔ مذکورہ پروگرام کے انتظام و انصرام میں منہاج القرآن دی ہیگ کی انتظامیہ نے بھر پور حصہ لے کر  چیرٹی تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یورپ کے صدر راجہ بابر حسین اور مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسین مشہدی نے فاونڈیشن کے  اغراض و مقاصد اور کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ پاکستانی عوام ، بلخصوص مستحقین کی فلاح و بہبود اور مذہبی رہنمائی کے لئے قائم کئے گئے مراکز پر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ منہاج القرآن دی ہیگ کے صدر چوہدری خالد محمود  نےکہا کہ ہم نے ہالینڈ میں ادارے کا آغاز 1991میں  کیا ، چھوٹی جگہ اور نامساعد حالات کے باوجود  ساتھیوں کے ساتھ مل کر سر گرمیوں کاتسلسل جاری رکھا اللہ تعالٰی کااحسان ہے کہ 2013 میں ہمیں موجودہ مرکز مل گیا۔ اس وقت سے  تاحال مرکز کے لئے علمائے کرام کی خدمات کو بھی سراہا ۔ چیرٹی پروگرام کی نظامت کے دوران طاہر عباس گورایا نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی سرگرمیوں اور لاہور میں یتیموں کے لئے تعمیر کئے جانے والے پراجیکٹ سے  متعلق ولولہ انگیزانداز میں  گفتگو کر کے شرکائے تقریب کو آگاہی فراہم کی  جبکہ اس میں مالی عطیات دینے والوں کو رسول محتشم ﷺکی حدیث کی روشنی میں جنت کی ضمانت کا ذکر خیر بھی کیا ۔ بعد ازاں پاکستان سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے معروف  ٹی وی اینکر وسیم بادامی کو اسٹیج پر مدعو کیا ۔ وسیم بادامی نے حمد باری تعالٰی۔۔الہی تیری چوکھٹ پر بھیکاری بن کے آیا ہوں اپنے مخصوص ترنم میں پڑھتے ہوئے کلام کے عدق الفاظ کی تشریح بھی کی بعد ازاں شرکائے تقریب کے  اصرار پر نعتیہ کلام مدینے سے بلاوا آ رہا ہے ، بھی پیش کیا ۔ اس نعتیہ کلام کے دوران معروف شاعر افتخار عارف کی بارگاہ رسالت مآبﷺ میں حاضری  کا طرز عمل محبت اور عقیدت کا طریقہ بھی بیان کیا ۔مہمان خصوصی وسیم بادامی نے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں علامہ طاہر القادری کی زیر نگرانی متحرک اداروں پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ چیرٹی پروگرام  کے درمیان مالی عطیات کے لئے اپیل کی گئی تو شرکائے تقریب نے ایک گھنٹے کے اندر مثبت جواب دیتے ہوئے ایک لاکھ یورو سے زائد مالی عطیات پیش کئے۔ وسیم بادامی نے بھی اپنی جانب سے دو ہزار یورو کا اعلان کیا ۔ اجتماعی دعا علامہ احمد رضا نے کی۔ قبل ازیں چیرٹی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے قاری زبیر قادری نے کیا جبکہ نعت شریف سعید مہر  نے پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر لذت  کام و دہن کے سلسلے میں شرکائے تقریب کی تواضع ترکی کے کھانوں سے کی گئی۔

Loading