ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عرصہ دراز سے مقیم جانی پہچانی شخصیت میاں عمران نے گزشتہ دنوں معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلٰی محمد جاوید عظیمی سے عظیمی ہاؤس میں خصوصی ملاقات کے دوران متذکرہ اخبار میں شمولیت اختیار کر لی۔ جاوید عظیمی نے میاں عمران کو نمائندہ خصوصی برائے دی ہیگ مقرر کر دیا مدیر اعلٰی نے میاں عمران کو ذمہ داری قبول کرنے پر دلی مبارکباد دی اور ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کیے میاں عمران نے جاوید عظیمی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے فروغ کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔