Daily Roshni News

  ہالینڈ کے مشائخ عظام اور علمائے کرام  کی سفیر پاکستان سلجوق مستنصر حسین تارڑ صاحب سے ملاقات کی۔

  ہالینڈ کے مشائخ عظام اور علمائے کرام  کے ایک وفد نے پاکستان  ایمبیسی دی ہیگ میں  سفیر پاکستان سلجوق مستنصر حسین تارڑ صاحب سے ملاقات کی۔

ہالینڈ  ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔ نمائندہ  ۔۔۔۔ راجہ فاروق حیدر  )گزشتہ ہفتے  ہالینڈ میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشائخ عظام اور علمائے کرام  کے ایک وفد نے پاکستان  ایمبیسی دی ہیگ میں  سفیر پاکستان عزت مآب سلجوق مستنصر حسین تارڑ صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ایمبیسی میں تعینات ڈپٹی ہیڈ آف مشن ،محمد  واصف صاحب بھی موجود تھے

سفیر پاکستان نے ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے سدباب اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو روکنے کے سلسلے میں سفارت خانہ پاکستان کی ہر سطح پر سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا اور  ڈچ حکومت کےساتھ مختلف سطح پر رابطوں شرکاء کو اعتماد میں لیا۔

اس نشست میں اسلاموفوبیا اور قرآن سوزی جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت پاکستان  کی طرف سے مختلف بین الاقوامی اداروں میں اٹھانے کی ضرورت  پر بھی زور دیا گیا ۔  اس سلسلے سفیر پاکستان نے  ان مسائل کی اہمیت کو پاکستانی  کمیونٹی میں کما حقہ اجاگر کرنے کے حوالے سے مقامی  مساجد اور علماء و مشائخ  کے اہم  کردار کو سراہا ۔ علاوہ ازیں سفیر پاکستان نے نوجوان نسل کے نیدرلینڈز کی مقامی اورملکی سیاست میں جاندار کردار ادا کرنے کی ضرورت اور اہمیت پر  زور دیا۔

سفارت خانہ کی طرف سے علمائے کرام کے اعزاز میں پرتکلف  ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس قسم کی ملاقاتوں اور رابطوں  کو جاری رکھنے  پر بھی علمائے کرام اور سفارت خانہ میں اتفاق رائے پایا گیا

اس ملاقات میں :1-مولانا سید افتخار حسین شاہ صاحب

2-مولانا مفتی افتخار علی چشتی صاحب

3-مولانا احمد رضا نقشبندی صاحب

4-مولانا سرفراز احمد نوشاہی صاحب

5-مولانا یاسر نسیم قادری صاحب

6-مولانا غلام مصطفی صاحب

7-مولانا محمد عمران صاحب

8-مولانا محمد عاصم شبیر صاحب

9-مولانا محمد اشفاق صاحب نے شرکت فرمائی۔ اس نشست کے اختتام پر عالمی امن وعافیت بالخصوص فلسطین میں جاری جارحیت کے خاتمے اور مظلوم شہداءکے لئے دعا کی گئی۔

Loading